معروف بزنس مین دانش امان کراچی میں اخوت فاﺅنڈیشن کے پہلے چیئر مین کونسل آف پیٹرن نامزد

دانش امان کی قیادت اخوت فاﺅنڈیشن کے لئے بہترین اثاثہ اور معیشت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی

معروف بزنس مین دانش امان کراچی میں اخوت فاﺅنڈیشن کے پہلے چیئر مین کونسل آف پیٹرن نامزد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف بزنس مین دانش امان کو کراچی میں اخوت فاﺅنڈیشن کے پہلے چیئر مین کونسل آف پیٹرن نامزدکیا گیا ہے اس موقع پر چیئرمین و بانی اخوت فاﺅنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے معروف بزنس مین دانش امان کو کراچی میں اخوت فاﺅنڈیشن کے پہلے چیئرمین کونسل آف پیٹرن نامزدہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دانش امان کی قیادت اخوت فاﺅنڈیشن کے لئے بہترین اثاثہ اور معیشت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی ڈاکٹر امجد ثاقب نے اس امید کا اظہار کیا کہ دانش امان اس عظیم مقصد کےلئے بہترین معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے دانش امان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے فلاحی کاموں میں کامیابی کےلئے بھی دعا کی معروف بزنس میںدانش امان چیئرمین پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن اور سی ای او حفیظ ٹینرری کے حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ روٹری کلب آف کراچی HOPE، جسٹس آف پیس اور چیئرمین سیٹر ڈے ویلفیئر گروپ کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر کراچی ڈاﺅن سنڈورم پروگرام،پریذیڈینٹ کونسل آف پیٹرونز اقوت فاﺅنڈیشن، ڈائریکٹر پاکستان نیوی ایجو کیشن ٹرسٹ اور بطورسفیر الخدمت دیگر اہم شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے لوہا منوا رہے ہیں دانش امان ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور سماجی خدمات میں بھی سرفہرست ہیں جن کی کوششوں سے ملک کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں غریبوں کو سولر پینلز کی تنصیب، پینے کا صاف پانی، صحت کی سہولیات فراہم کی گئی ہیںجبکہ مستحقین کو راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے.