بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کی سہولیات میں اضا فے کے لئے وفاقی محتسب کا کردار

تحریر: ڈاکٹر انعام الحق

بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کی سہولیات میں اضا فے کے لئے وفاقی محتسب کا کردار

بیرون ملک مقیم پا کستا نی وطن عزیز کا قیمتی سر ما یہ ہیں اور ان کے ارسال کر دہ اربوں ڈالر پا کستان کے معاشی استحکام میں مر کز ی کردار ادا کر رہے ہیں، چنا نچہ ان کے مسا ئل تر جیحی بنیا دوں پر جلد از جلد حل کر نے کے لئے وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ میں ”کمشنر شکا یات برا ئے اوورسیز پا کستا نیز“ کا الگ سے ایک دفتر قا ئم کیا گیا ہے اور وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی نہ صرف خود اس کی نگرا نی کر تے ہیں بلکہ گز شتہ دو بر سوں کے دوران اوورسیز پا کستا نیوں کو زیادہ سے زیا دہ سہو لیات فرا ہم کر نے کے لئے انہوں نے کئی نئے اقدا مات اٹھا ئے اور نئی پا لیسیاں تر تیب دیں جس کے نتیجے میں گز شتہ دو بر سوں کے دوران اوورسیز پاکستا نیوں اور وفاقی محتسب میں فا صلہ کم ہوا اور بیرون ملک مقیم پا کستا نی اپنے مسا ئل کے حل کے لئے وفاقی محتسب سے مسلسل رجو ع کر رہے ہیں۔ رواں سال میں جنو ری سے اب تک 621 اوورسیز پا کستا نیوں کے پا سپورٹ کے مسا ئل حل کرا ئے گئے۔ بیرو نی مما لک میں مقیم 117سے زائد پاکستانیوں کےPOC,NICOP اور شنا ختی کا رڈز کے سلسلے میں نا درا کو احکا مات جا ری کر کے ان پر عملدرآمد کرا یا گیا۔لیبیا اور دیگر مما لک میں قید پاکستانیوں کو اپنے سفا رتخا نوں کے ذریعے رہا ئی دلوا ئی گئی۔ بیرونی مما لک سے پا کستان آنے والے پا کستا نیوں کا ائر پورٹس پر گمشدہ سامان برآمد کراکے انہیں واپس دلایا گیا نیز ائر لا ئنز کی طرف سے مسا فروں کو فلا ئٹ منسو خ ہو نے یا اس کے اوقات تبد یل ہو نے کی اطلا ع نہ دینے کے با عث ٹکٹ کی رقوم واپس کرا ئی گئیں۔ اسی طر ح وفاقی محکموں اور اداروں کے خلا ف اوورسیز پا کستا نیوں کی دیگر کئی شکا یات کا ازالہ کیا گیا۔ حال ہی میں وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے تمام پا کستا نی ایمبیسیز کو ہدا یات کی ہے کہ وفاقی حکو مت کے اداروں کے خلا ف اوورسیز پا کستا نیوں کی جن شکایا ت کو ایک ماہ سے اوپر کا عر صہ ہو گیا ہے اور وہ بو جوہ حل نہیں ہو سکیں وہ تمام شکا یات وفاقی محتسب آ فس بھجوا دی جا ئیں تا کہ ہما رے انو سٹی گیشن آ فیسر انہیں جلد از جلد حل کر نے کی راہ نکا لیں۔ پرو ٹیکٹر اسٹیمپ، مڈ ل ایسٹ اور دیگر مما لک میں روزگار کے سلسلے میں جا نے والے پا کستا نیوں کا ایک اہم مسئلہ تھا اور پا سپورٹ پر پرو ٹیکٹر اسٹیمپ چسپاں نہ ہو نے کی صورت میں کئی افراد کو ائر پو رٹس سے واپس جا نا پڑ تا تھا اور ان کی ٹکٹ کے پیسے بھی ضا ئع ہو جا تے تھے۔اس سلسلے میں وفاقی محتسب آفس کی انسپیکشن ٹیموں کی رپورٹوں اور وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی مسلسل کا وشوں سے اب بیو رو آف امیگر یشن اینڈ اوورسیز ایمپلا ئمنٹ نے یکم جنو ری 2024ء سے اس مسئلے کو ای پر و ٹیکٹر کے ذریعے حل کر دیا ہے اور ورک ویزا پر با ہر جا نے والے افراد گھر بیٹھے ہی کسی بھی وقت بیو رو آف امیگر یشن اینڈ اوورسیز ایمپلا ئمنٹ سے دو گھنٹے میں آن لا ئن پرو ٹیکٹر اسٹیمپ لگوا سکتے ہیں نیز ائر پورٹس پر بھی یہ سہو لت فرا ہم کی جا رہی ہے۔ جنو ری 2024 ء سے اب تک 14,339افراد اس سہو لت سے مستفید ہو چکے ہیں۔ اسی طرح ”ہیگ کنو ینشن 1961 ء“ میں پا کستان کی شمو لیت اور دستا ویزات کی اپا سٹا ئل تصدیق (Apostile Attestation of documents)بھی بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کا دیر ینہ مطا لبہ تھا اور وفاقی محتسب کا”دفتر سہو لیا تی کمشنر برا ئے اوورسیز پا کستا نیز “ اس سلسلے میں وزارت خا رجہ سے مسلسل رابطے میں تھا۔ اب 17مئی 2024 ء سے ہیگ کنونیشن 1961 ء کے 112ممبر مما لک میں پا کستان بھی شا مل ہو گیا ہے اور دستا ویزات کی اپا سٹا ئل تصد یق کا سلسلہ وزارت خا رجہ کے دفتر اسلا م آباد کے علا وہ فی الحال اس کے لا ہور اور کرا چی کے رابطہ دفا تر میں بھی شر وع کر دیا گیا ہے جس سے بیرو نی مما لک میں مقیم اور بیرون ملک جا نے والے پاکستانیوں کو خاصی سہو لتیں میسر آ گئی ہیں۔ وزارت خا رجہ کی طرف سے فرا ہم کر دہ رپورٹ کے مطا بق اب تک 30 ہزار پا کستا نی اس سہو لت سے فا ئد ہ اٹھا چکے ہیں اور ایک لا کھ کے قر یب دستا ویزات کی اپا سٹا ئل(Apostile) کے ذریعے تصدیق ہو چکی ہے۔ وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی کی ہدا یات کی روشنی میں گز شتہ دو بر سوں کے دوران وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ میں قا ئم ”دفتر کمشنر شکا یات برا ئے اوورسیز پاکستانیز“ کو مز ید مستحکم کیا گیا تا کہ وفاقی وزارتوں اور وفاقی حکو مت کے محکموں کے ما تحت اداروں سے متعلق بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کے انفرادی اور اجتما عی مسا ئل جلد از جلد حل کئے جا سکیں۔ اس سلسلے میں ایک اہم قد م یہ بھی اٹھا یا گیا کہ جنو ری 2024سے ”شکا یات کمشنر برا ئے اوورسیز پاکستا نیز“ کے دفتر میں بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کی طر ف سے برا ہ راست مو صول ہو نے والی شکا یات کوComplaint Management Information System(CMIS) پر منتقل کیا گیا جس کے نتیجے میں نظام کا ر میں مز ید شفا فیت آ ئی اور پچھلے سال کے مقا بلے میں اس سال موصول ہو نے والی (2) شکایات میں 155 فیصد سے زیا دہ اضا فہ ہوا جو میرٹ اور قا نون کے مطا بق مفت اور جلد انصاف فرا ہم کر نے کے سلسلے میں وفاقی محتسب کی مثبت کا ر کر دگی پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ اسی طر ح وفاقی محتسب کی طر ف سے پا کستان کے آ ٹھ بین الا قوا می ہو ائی اڈوں کے ڈیپا رچر لا ؤ نجز میں قا ئم کئے گئے ”یکجا سہو لیا تی مرا کز“ (One Window Facilitation Desks) کی کا رکر دگی میں بھی خا صی بہتر ی لا ئی گئی ہے جہاں بیرونی مما لک میں جا نے والے اوورسیز پاکستانیوں کے مسا ئل مو قع پر ہی حل کر نے کے لئے متعلقہ 12 اداروں کے نما ئند ے ہفتے کے سا توں دن چو بیس گھٹنے مو جو د ہو تے ہیں۔ سینئر ایڈوائزروں پر مشتمل معا ئنہ ٹیمیں سال میں دو مر تبہ ہر ائر پورٹ اور ”یکجا سہو لیا تی مرا کز“ کا دورہ کر کے ان کی کا رکر دگی کا جا ئزہ لینے کے ساتھ ساتھ انہیں مز ید فعال اور کا رآمد بنا نے کے لئے اپنی رپورٹیں وفاقی محتسب کو پیش کر تی ہیں جن کی روشنی میں وفاقی محتسب کی طر ف سے متعلقہ اداروں کو احکا مات جاری کئے جا تے ہیں تا کہ اوورسیز پا کستانیوں کو بیرون ملک جا تے وقت زیا دہ سے زیا دہ سہو لیات فرا ہم کی جا سکیں۔حال ہی میں بین الا قوا می آ مد کے لا ؤ نجز(International Arrival Lounges) میں بھی نا درا اور OPF کے کا ؤ نٹر بن گئے ہیں تا کہ با ہر سے آ نے والے پا کستانی ان سے موقع پر ہی استفا دہ کر سکیں۔ اس کے علا وہ متعلقہ ایجنسیوں کے ذ مہ دار افسران سے میٹنگز بھی کی جا تی ہیں اور وفاقی محتسب کے شکا یات کمشنر برا ئے اوورسیز پاکستا نیز کے دفتر کی طر ف سے ائر پورٹس پر قا ئم ”یکجا سہو لیا تی مر ا کز“ سے ہر ماہ مفصل رپورٹیں بھی حا صل کی جا تی ہیں جن کے مطا بق اس سال اب تک 65 ہزار کے قر یب اوورسیز پا کستا نی ان مرا کز سے استفا دہ کر چکے ہیں۔ وفاقی محتسب کے احکا مات کی روشنی میں تمام پا کستا نی سفا رتخا نوں نے اپنے دفتر میں ایک سینئر افسر کو فو کل پر سن مقرر کر نے کے علا وہ ہفتے میں ایک دن اور وقت طے کر رکھا ہے تا کہ دیا ر غیر میں مقیم پا کستانی، سفیر محترم یا فو کل پر سن سے برا ہ راست ملا قا ت کر کے اپنی شکا یات پیش کرسکیں۔علا وہ ازیں مشنز کو کہا گیا ہے کہ وہ مہینے میں کم ازکم ایک مر تبہ کھلی کچہر ی بھی لگا ئیں۔ اس سلسلے میں تمام پا کستانی سفا رتخا نے، وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کو ہر ماہ مفصل رپورٹ بھی ارسال کر تے ہیں جس کے مطا بق اب تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی 16 ہزار سے زائد شکا یات کاا زالہ کیا جا چکا ہے۔ یہاں شکا یت درج کرانے کا طر یقہ انتہا ئی سا دہ اور آسان ہے۔ کو ئی بھی اوورسیز پا کستا نی، وفاقی وزارتوں، وفاقی حکو مت کے محکموں اور ان کے ما تحت اداروں کی بد انتظا می، عدم تو جہی، یا امتیا زی سلوک کے با عث اپنے ساتھ ہو نے والی کسی بھی زیا دتی یا نا انصا فی یا مسئلے کے حل میں تا خیری حر بوں کے استعمال کے خلاف آن لا ئن یا ای میل (mohtasiboverseasgcommissioner@gmail.com) یا واٹس ایپ نمبر:0303-5095361 یا ڈاک کے ذریعے اردو یا انگر یزی میں اپنی شکا یت سادہ کا غذ پر لکھ کر بھجوا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی محتسب کی ویب سائٹ(www.mohtasib.gov.pk) سے بھی معلو مات حا صل کی جا سکتی ہیں نیز ہیلپ لائنز0092-51-9213886/87 سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔ شکا یت کے ہمراہ متعلقہ کا غذات، دستاویزات، شناختی کارڈ، پا سپورٹ کی نقل، ملک کا نام، پتہ اور مو با ئل نمبرضرور مو جود ہو نا چا ہئیے۔ شکا یات کمشنر برا ئے اوورسیز پا کستا نیز کے دفتر میں مو صول ہو نے والی ہرشکایت پر روزانہ کی بنیاد پر کا رروائی کی جا تی ہے اور فور ی طور پر متعلقہ ایجنسی کو محکما نہ قوا عد و ضوا بط کی روشنی میں تفصیلی رپورٹ فرا ہم کر نے کے احکا مات جا ری کیے جاتے ہیں نیز شکا یت کنند ہ کو ہر مر حلے پر اس کی شکا یت پر ہو نے والی کا رروائی کے با رے میں ای میل یا واٹس ایپ کے ذریعے با خبر رکھا جا تا ہے۔ وفاقی محتسب کا بیرون ملک پا کستا نیوں کے لئے پیغام ہے کہ اگر آپ کو پا کستا نی سفا رتخا نوں، پا کستانی ائر پو رٹس یا وفاقی حکو مت کے کسی بھی ادارے کی بدانتظا می یا بے تو جہی کے با عث نا انصا فی کا سا منا ہے تو وفاقی محتسب کے”کمشنر شکا یات برا ئے اوورسیز پا کستا نیز“ کے دفتر سے رابطہ کر یں جو اپنے قیام سے لے کر اب تک پو ری تند ہی کے ساتھ بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کی خد مت میں مصروف ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کے دائرکار میں وسعت لائی جارہی ہے۔