دونوں ممالک کے درمیان قائم برادرانہ تعلقات ترقی اور خوشحالی کی نوید ہیں باہمی تجارت میں اضافے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اور انڈونیشیا معیشت کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں یہ بات کے ایچ اے بزنس انٹرنیشنل ریلیشنزاور کفیل گروپ کے سی ای او، روٹری کلب آف کراچی انوائرمنٹ کے پریذیڈینٹ ،چیئرمین ڈپلومیٹک افیئرز کیپ اور معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے انڈونیشیا کے79 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے موقع پرکراچی میں چارج ڈی افیئرز آف دی ریپبلک آف انڈونیشیا مسٹرٹیگو ویوکو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قائم برادرانہ تعلقات ترقی اور خوشحالی کی نوید ہیں باہمی تجارت میں اضافے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں کفیل حسین نے کہا کہ انڈونیشیا دنیا کا دوسرا بڑااسلامی ملک ہے جبکہ 1955 سے دونوں ممالک کے درمیان بہترین تجارتی،سفارتی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی کاوشوں سے پاک انڈو نیشیا تجارت تیزی سے فروغ حاصل کررہی ہے جس سے مستقبل میں ترقی کے نئے ور کا آغاز ہوگا باہمی تجارت سے ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ممکن ہے کفیل حسین نے کہاکہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ مزید خوشگوار تعلقات قائم رکھنے کا خواہ ہے جس سے نہ صرف دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ ترقی اور خوشحالی بھی مقدر بنے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا سے پام آئل درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ انڈونیشیا 240,000 میٹرک ٹن سے زائدچاول درآمد کرنے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان پل کاکر دار ادا کرے گا جس چاول کی کاشت کرنے والے والے کسان اور پاکستان خوشحال ہوں گے.
0 تبصرے