آرمی چیف کی تاجروں کو روشن مستقبل کی نوید, مایوسی پھیلانے والے مایوس: ذوالفقار قائم خانی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کراچی کی بزنس کمیونٹی کو روشن مستقبل نوید سنا کر مایوسی پھیلانے والے فتنہ پرور عناصر کا مستقبل تاریک قرار دے کر عوام کے چہروں کی چمک بڑھا دی ہے

آرمی چیف کی تاجروں کو روشن مستقبل کی نوید, مایوسی پھیلانے والے مایوس: ذوالفقار قائم خانی

کراچی (وسیم قریشی) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے سینئیر رہنما ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کراچی کے تاجروں صنعت کاروں اور کاروباری طبقات کے رہنماؤں سے ملاقات میں ملک میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں کرنے والے افراد کو واضح پیغام دے کر پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید سنا دی ہے۔ ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی نے کہا کہ آرمی چیف نے بجا فرمایا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں سے مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں۔ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی نے کہا کہ ریاستی ادارے ملک کی معاشی بحالی کیلئے منتخب آئینی جمہوری حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور ملک میں جمہوری تسلسل کے لیے پارلیمان کے آئینی کردار کے معترف ہیں۔ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی نے کہا پاکستان میں جمہوری ادارے مضبوط اور محفوظ انداز میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کا ٹارگٹ جلد حاصل کررہے ہیں انہوں نے کہا آئینی عدالتوں کے قیام سے جمہوریت کا مستقبل ہمیشہ کیلئےمحفوظ ہوجائے گا ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی نے کہا کہ ہمیشہ ڈکٹیشن پر فیصلے کرکے عدالتی سسٹم نے پیپلز پارٹی کو کبھی بھی انصاف فراہم نہیں کیا۔بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل دختر مشرق، اسلامی ممالک کی پہلی دوبار منتخبہ وزیر اعظم کی شہادت اور مرد حر صدر مملکت آصف علی زرداری کو جرم بے گناہی میں 12 سال تک جیلوں میں قید رکھ کر اذیتیں دینے کے داغ بھی ڈکٹیشن پر فیصلے کرنے والے ججز پر سیاہ دھبے ہیں۔ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی نے کہا کہ ملک کی سیاسی تاریخ میں پیپلز پارٹی کا یہ ریکارڈ ہے کہ کبھی بھی عدالتوں پر حملے نہیں کئے، ججز کو دھمکیاں نہیں دیں اور نہ ہی کبھی عسکری اداروں کی تضحیک کی بلکہ پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ نے اپنے خون سے پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری کی ہے۔ ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی نے کہا کہ آئینی عدالتیں انصاف سب کے لیے کے سلوگن ہے اس آئینی ترمیم سے آئندہ کوئی منتخبہ وزیر اعظم تختہ دار پر نہیں جائے گا اور نہ ہی کوئی وزیر اعظم ہزاروں کے عوامی اجتماع میں شہید کیا جاسکے گا اور نہ ہی کوئی سیاسی رہنما جرم بے گناہی میں 12 سال تک جیلوں میں اذیتیں جھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے آئینی ترامیم پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے منظور کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور ملک معاشی طور پر بھی مستحکم ہو گا مہنگائی سے بھی عوام کو نجات ملے گی اور معاشرے میں مایوسی پھیلانے والے عناصر بھی اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔