سندھ کی تباہی کے فیصلے صدارتی محل میں ہو رہے ہیں، سید زین شاہ

گرین پاکستان کے نام پر سندھ کو بنجر بنانا قبول نہیں۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر

سندھ کی تباہی کے فیصلے صدارتی محل میں ہو رہے ہیں، سید زین شاہ

جامشورو: سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے کہا ہے کہ گرین پاکستان کے نام پر سندھ کو بنجر بنانا قبول نہیں۔ سید زین شاہ نے جامشوری میں سیو انڈس ریور موومنٹ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان کے نام پر سندھ کی زمینوں کو بنجر بنانے کی سازش کی جا رہی ہے، سسٹم میں پانی نہیں تو نہریں کیوں بنائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست منافقت پر مبنی ہے، ہم کسی کو سندھ کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے، زرداری اور ان کے مافیا نے سندھ کو سو سال پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کے پاس نہر بنانے کی بات کرنے کا اختیار نہیں سندھ کو تباہ کرنے کے فیصلے صدارتی محل میں ہو رہے ہیں جو ہم برداشت نہیں کریں گے۔