عدالتی عملے کے مطابق جج کے سخت لہجے کی وجہ سے خاتون پراسیکیوٹر کمرہ عدالت میں بیہوش ہوکر نیچے گر گئیں
کراچی: کراچی کی کسٹم اور انسداد اسمگلنگ عدالت کے جج کے سوالات پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کی خاتون پراسیکیوٹر بیہوش ہو گئیں۔
خصوصی عدالت کے جج نے ایف آئی اے کی خاتون پراسیکیوٹر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ایف آئی اے حکام کو پیش کیوں نہیں کیا گیا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمیں بتایا نہیں گیا کہ اسے کیسے پیش هون۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ پراسیکیوٹر کیسے بن گئے؟ خاتون پراسیکیوٹر نے کہا کہ میں نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا ہے اور میرٹ پر بھرتی ہوئی ہوں۔
عدالتی عملے کے مطابق جج کے سخت لہجے کی وجہ سے خاتون پراسیکیوٹر کمرہ عدالت میں نیچے گر گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو سر اور کمر میں چوٹیں لگی ہیں، فوری طور پر ڈاکٹر کو بلا کر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کے جج کمرہ عدالت سے چیمبر میں گئے، خاتون پراسیکیوٹر کو جج کے دفتر میں بٹھایا گیا اور ان کی حالت بہتر ہونے پر خاتون پراسیکیوٹر کو دفتر بھیج دیا گیا۔
0 تبصرے