موجودہ مہنگائی کے پیش نظرپالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ناگزیر ہے جبکہ پاکستان میں معیشت کی بحالی کےلئے بہترین اقتصادی پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈینٹ ایس ایم ای فاﺅنڈیشن اور کنوینئر ایف پی سی سی آئی سندھ ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایس ایم ایز پرموشن ولی اللہ خان نے حکومت اور اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے لئے شرح سود میں فوری کمی کر کے ریلیف دیا جائے انہوںنے کہاکہ موجودہ مہنگائی کے پیش نظرپالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ناگزیرہے جبکہ پاکستان میں معیشت کی بحالی کےلئے بہترین اقتصادی پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے ولی اللہ خان نے کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر اور تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیںشرح سود میں کمی سے ایس ایم ایز اور بڑی صنعتوں کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکے گی انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میںصنعتی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے تاجروں اور صنعتکاروں سے زیادہ سے زیادہ مراعات فراہم کرے نئی صنعتوں کا قیام عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے ،سرمایہ کاری اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ماہرین ماشیات اور تاجر برادری سے مشاورت کی جائے تا کہ جامع و مربوط پالیسی عمل میں لائی جا سکے ولی اللہ خان نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے نہ صرف پہلے سے قائم صنعتوں کو ریلیف ملے گا بلکہ نئی صنعتوں کا قیام بھی تیزی سے عمل میں آئے گا جس سے ہمارے نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے جبکہ معیشت کی ترقی میں بھی نوجوان اپنا اہم کردار اد ا کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ ایس ای ایز سیکٹر سے زیادہ تر خواتین اور ینگ لڑکے لڑکیاں وابستہ ہیں جو اپنی گھریلو معیشت کی بہتری کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت میں بھی اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں ولی اللہ خان نے کہا کہ پاکستان ہماراملک ہے اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام شعبوں کی ترقی نہایت ضروری ہے.
0 تبصرے