یوم دفاع کے موقع پرپاکستانی قوم افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے: سید سعید حیدر شاہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جی اے شاہ ویلفیئر کی جانب سے سید سعید حیدر شاہ کی سربراہی میں 6 ستمبر یومِ دفاع کی مناسبت سے گلستانِ جوہر میں کیمپ لگایا گیا جس میں شہریوں سمیت مختلف سیاسی سماجی رہنماوں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے پاک افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیااس موقع پر پیپلز پارٹی ضِلع شرقی کے صدر اقبال ساندھ ، سینئر رہنما پیپلز پارٹی فاروق گبول ، وائس چیئرمین سفورا ٹاون عبدالحق بلوچ ،بی بی جے ایل ایف روہنما ذیشان حیدر اور دیگر نے شرکاءسے خطاب کر کے عوام کا لہو گرمایا جی اے شاہ ویلفیئر کی طرف سے عوام میں پودے تقسیم کئے گئے اس موقع پر ضِلع شرقی کے صدر اقبال ساندھ کی قیادت میںفیوم چوک سے کامران چورنگی تک ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اقبال ساندھ نے کہا کہ پاکستان بزرگوں کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے جس کی ترقی اور خوشحالی کی ذمہ داری ہم سب کی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس کی سالمیت اور بقاءکے لئے کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ملک کے دفاع کے لئے پاک افواج کی لا زوال قربانیاں قیامت تک یاد رکھی جائیں گی اقبال ساندھ نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج ملک میں قیام امن کے لئے بھی اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر بھر پور اقدامات کررہی ہے جسے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے.
0 تبصرے