جوہری توانائی کی جانب بہت اہم قدم ہے: غیر ملکی میڈیا
ابوظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے عرب دنیا کا پہلا ایٹمی پاور پلانٹ مکمل کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی نیوکلیئر انرجی کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان میں جوہری پاور پلانٹ کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ جوہری توانائی کی جانب بہت اہم قدم ہے۔
نیوکلیئر پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ADNOC) بشمول ایمریٹس اسٹیل اور ایمریٹس گلوبل ایلومینیم کو فراہم کی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سالانہ 40 ٹیرا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے ملک کی 25 فیصد بجلی کی ضروریات پوری ہوں گی۔
واضح رہے کہ اس نیوکلیئر پاور پلانٹ کے پہلے ری ایکٹر نے 2020 میں کام شروع کیا تھا اور اب چوتھا ری ایکٹر مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے یہ جوہری پاور پلانٹ جنوبی کوریا کی مدد سے تیار کیا ہے۔
0 تبصرے