وفاق نے صوبہ 2022 کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مکانات اور اسکولوں کی تعمیر کے لیے فنڈز میں اضافہ کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاق نے صوبہ سندھ میں 2022 کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مکانات اور اسکولوں کی تعمیر کے لیے فنڈز میں اضافہ کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعمیر کے لیے رقم 25 ارب سے بڑھا کر 30 ارب اور متاثرہ اسکولوں کی تعمیر کے لیے رقم 2 ارب سے بڑھا کر 5 ارب روپے کردی۔
رقم میں اضافہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پی ایس ڈی پی میں کیا گیا ہے، گزشتہ مالی سال میں سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعمیر کے لیے 25 ارب روپے اور اسکولوں کی تعمیر کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
دریں اثناء وزارت خزانہ نے وفاق اور سندھ میں ترقیاتی فنڈز کے تنازع کے حوالے سے سندھ حکومت کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے زیادہ ترقیاتی بجٹ ملنے کے باوجود صوبہ سندھ کو کروڑوں روپے دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مراد علی شاہ نے ترقیاتی بجٹ جاری نہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا تھا۔
0 تبصرے