سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری اسکولوں میں طلباء کو نصابی کتب نہ ملنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی

محکمہ تعلیم کی جانب سے نصابی کتب کی عدم دستیابی کے باعث سندھ کے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری اسکولوں میں طلباء کو نصابی کتب نہ ملنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی

کراچی: سندھ کے سرکاری اسکولوں میں نصابی کتابیں نہ مل سکیں، جس کے باعث طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے نصابی کتب کی عدم دستیابی کے باعث سندھ کے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، سیکریٹری تعلیم، سیکنڈری پرائمری ڈائریکٹرز، چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ اور دیگر کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے وکیل رضا شر نے کہا کہ سندھ کے بیشتر اسکولوں میں بچوں کو نصابی کتب نہیں مل سکیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ سندھ حکومت کے بھاری بجٹ کے باوجود سندھ کے سرکاری اسکولوں میں نصابی کتب دستیاب نہیں ہیں۔