اہلسنّت والجماعت کے کارکنان پرحملہ کسی صورت بھی برداشت نہیں،،علامہ اورنگزیب فاروقی
کراچی( )25اگست کو کراچی علماء کمیٹی کی جانب سے منعقدہ تحفظ ختم نبوت وعظمت صحابہؓ و اہلبیتؓ مارچ کے شرکاء پر گولیمار علی بستی کے مقام پرکالعدم زینبون برگیڈ کے دہشت گروں کی جانب حملہ کیاگیاہے حملے سے دو کارکنان شہریاراورنعیم شیخ شہیداور کئی کارکنان زخمی ہوگئے اور کئی گاڑیایوں جلایاگیاہے، اہلسنّت والجماعت کے کارکنان پرحملہ کسی صورت بھی برداشت نہیں،کراچی انتظامیہ اوراعلیٰ سکیورٹی حکام فوری طورپرحملہ آوروں کوگرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں،حملہ آوروں کوفوری گرفتاراوراہلسنّت رہنماؤں کوسکیورٹی فراہم نہ کی گئی تووزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیرؤپرمجبورہوجائیں گے،شہرقائدمیں دہشت گرد دندناتے پھررہے ہیں،سندھ حکومت مکمل طورپرناکام ہوگئی، ہماری امن پسندی کوکمزوری سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،ان خیالات کااظہار مرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی، علامہ رب نوازحنفی، علامہ تاج محمدحنفی،سیدمحی الدین شاہ الحسینی، ترجمان کراچی عمرمعاویہ مولاناعبدالرافع شاہ قاری عبدالوہاب مولاناعادل عمرودیگرنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ کالعدم زینبون برگیڈ کے دہشت گروں کی جانب سے پرامن تحفظ ختم نبوت مارچ کے شرکاء حملہ کیاگیاہے کس کی وجہ سے دو کارکنان شہیداور کئی کارکنان زخمی ہوگئے،علامہ فاروقی نے کہاکہ دنیاپریہ بات واضح طورپرعیاں ہے کہ اہلسنّت والجماعت پاکستان ایک انتہائی امن پسنداورمحب وطن جماعت ہے،ملک اورقوم دشمنوں کواہلسنّت کی امن پسندی راس نہیں آرہی اوروہ مختلف طریقے استعمال کرتے ہوئے ہماری امن پسندی کوسبوتاژکرناچاہتے ہیں،ہم دشمنوں پرواضح کردیناچاہتے ہیں کہ کوئی کتنی بھی سازشیں کرلے وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے،اہلسنّت امن پسندتھے، ہیں اورہمیشہ رہیں گے لیکن اس کامطلب یہ بھی نہیں کہ کوئی بھی ملک اورقوم دشمن ہم پروارکرتاپھرے،ہم آئین اورقانون کی جنگ پریقین رکھنے والے لوگ ہیں،ہماراکراچی انتظامیہ اوراعلیٰ سکیورٹی حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری طورپرپرامن اہلسنّت کارکنان پرگولیاں برسانے والے دہشت گردوں اورامن دشمنوں کوگرفتارکرکے منظرعام پرلائیں تاکہ غمزدہ مظلوم اہلسنّت کویہ محسوس نہ ہوکہ وہ شہرقائدمیں لاوارث ہیں،سندھ حکومت اپنے اللے تللے چھوڑکرشہرقائدمیں بڑھتی دہشت گردی اوراسٹریٹ کرائمزکے جن پرقابوپانے کیلئے فوری طورپرتمام تراقدامات بروئے کارلائے۔
0 تبصرے