مقتول عمران عارف اور آمنہ عارف کے لواحقین نے بیان حلفی تیار کر لیے،
کراچی: کراچی میں کارساز روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے معاملے میں فریقین نے معاملہ طے کر لیا۔
مقتول عمران عارف اور آمنہ عارف کے لواحقین نے بیان حلفی تیار کر لیے، جو ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کیے جائیں گے۔
ملزمہ خاتون کی درخواست ضمانت پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی کے لواحقین کی جانب سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کرایا جائے گا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے عمران عارف کے اہل خانہ کی جانب سے این او سی جمع کرایا جائے گا۔
عمران عارف کے بیٹے اسامہ عارف اور بیٹی کی جانب سے بھی این او سی جمع کرائے جائیں گے۔
بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ ہمارے معاملات طے پاگئے، ہم نے ملزمان کو معاف کردیا، اللہ کے نام سے معاف کردیا جو بڑا مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔
مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی ضمانت منظور ہونے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا، حادثہ جان بوجھ کر نہیں ہوا، ہم نے بغیر کسی دباؤ کے یہ سرٹیفکیٹ دیا، حلف نامے میں جو کچھ کہا ہے وہ بالکل درست ہے۔ درست ہے.
0 تبصرے