لیڈی ٹیچرز کے غیر حاضر ہونے کے باوجود ان کے نام ترقیوں کے لیے سنیارٹی لسٹ میں شامل کیے گئے۔ ذرائع
کراچی: سندھ کے کالجز کی 36 لیڈی ٹیچرز کئی سالوں سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف،
لیڈی ٹیچرز کے غیر حاضر ہونے کے باوجود ان کے نام ترقیوں کے لیے سنیارٹی لسٹ میں شامل کیے گئے۔
7 سے 10 سال ڈیوٹی نا کرنے والی کالج لیڈی ٹیچرز کے لیے اخبار میں اشتہار شائع کرنے کا فیصلہ۔
36 لیڈی ٹیچرز کی غیر حاضری کے انکشاف کے بعد کاليج ڈیپارٹمنٹ متحرک، برطرفی سے قبل قانونی تقاضے پورے کرنے کا عمل
وزیر تعلیم نے لاپتہ لیڈی ٹیچرز کے لیے سندھی اردو اور انگریزی اخبارات میں اشتہار دینے اور ان کے بارے میں پوسٹ کرنے کی ہدایت جاری کی۔
اشتہار کے بعد ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوکریوں سے نکال دیا جائے گا - ذرائع
انہیں اشتہار کے ذریعے کالج ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کے لیے مطلع کیا جائے گا - انھیں رپورٹ کرنے کا آخری موقع دیا جائے گا۔
0 تبصرے