واضح رہے کہ اسد قیصر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ گئے اور انہیں عشائیہ کی دعوت دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترامیم سے متعلق حکومتی مسودے کو یکسر مسترد کر دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی رہائش گاہ پر ظہرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ ڈرافٹ ہمارا نہیں تھا، جو ڈرافٹ پہلے فراہم کیا گیا تھا وہ کیا تھا؟ مطالعہ کے بعد یہ مسودہ کسی طور قابل قبول نہیں، اس کی حمایت کرنا قوم سے بڑا غداری ہو گی۔
واضح رہے کہ اسد قیصر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ گئے اور انہیں عشائیہ کی دعوت دی۔
0 تبصرے