فاروق احمد داتا پیپر مل پرائیویٹ لیمٹیڈ اور مدینہ اوسیس کے سی ای او کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر )معروف بز نس مین اور سماجی رہنما فاروق احمدپاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچرز اینڈ ایکسپوٹرز ایسو سی ایشن کے بلا مقابلا چیئرمین منتخب ہو گئے فاروق احمد داتا پیپر مل پرائیویٹ لیمٹیڈ اور مدینہ اوسیس کے سی ای او کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ معروف بز نس مین فاروق احمد بطورممبر روٹری کلب آف کراچی سن سیٹ ملینیئم کے ممبر،جنرل سیکریٹری سیال کوٹ ناروال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے علاوہ دیگر اہم شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے لوہا منوا رہے ہیں اورسماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہیں اس موقع پر معروف کاروباری شخصیت فاروق احمد نے پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچرز اینڈ ایکسپوٹرز ایسو سی ایشن کے بلا مقابلا چیئرمین منتخب کرنے پرتمام عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ا پنی ذمہ داریاں پورے جوش و خروش سے نبھانے کی یقین دہانی کرائی اور پاکستان لیدرگارمنٹس مینوفیکچرز اینڈ ایکسپوٹ انڈسٹری کو دنیا بھر فروغ دینے کے لئے اپنے بھر پور عظم کا مظاہرہ کیا اس موقع پر نو منتخب چیئرمین فاروق احمد نے کہا کہ پاکستانی چمڑے کی صنعت تیسری بڑی انڈسٹری ہے جس کے تحت 800 سے زائد ٹینریز بہترین معیار کا تیار شدہ چمڑا بنانے میں سرگرم عمل ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کو اعلیٰ درجے کے چمڑے اور چمڑے سے تیار شدہ مصنوعات جن میں جیکٹس،بیگ اور گلوز سر فہرست ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لیدر گارمنٹس کی صنعت کو فروغ دے کر ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد مل سکتی ہے حکومت لیدر گارمنٹس مینوفیکچرز اور ایکسپوٹرز کو زیادہ سے زیادہ مراعات فراہم کرے تا کہ ملک میں صنعتی انقلاب لایا جا سکے.
0 تبصرے