پی ٹی آئی کے بانی کو بڑا ریلیف مل گیا

نیب نے عمران خان کے خلاف دائر نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے واپس لے لیا

پی ٹی آئی کے بانی کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے واپس لے لیا۔ پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کے بانی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ نیب ترامیم کی بحالی کے بعد نیا توشہ خانہ کیس نہیں بن سکتا۔ احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے سماعت تین بجے تک ملتوی کر دی جس کے بعد انہوں نے نیا توشہ خانہ ریفرنس سپیشل کک سنٹرل منتقل کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ احتساب عدالت نے حکم دیا کہ نئے توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت متعلقہ عدالت کرے گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھروسہ کرتے ہوئے 190 ملین پاؤنڈز کے ریفرنس میں احتساب عدالت سے رعایت مانگی تھی اور اپنی بریت کی درخواست دائر کی تھی۔