"دولت، شہرت، شراب اور عورتوں نے تباہ کرديا" ہنی سنگھ کے چونکا دینے والے انکشافات
نئی دہلی (ویب ڈیسک) معروف بھارتی ریپر ہنی سنگھ نے منشیات کی لت اور اپنی نجی زندگی کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔
ہنی سنگھ ایک بار پھر موسیقی کی دنیا میں واپس آئے ہیں لیکن وہ زیادہ تر اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران نشے سے چھٹکارا پانے کے بعد ہنی سنگھ نے نہ صرف اس معاملے پر روشنی ڈالی بلکہ نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کا مشورہ بھی دیا۔
ہنی سنگھ نے اعتراف کیا کہ شہرت حاصل کرنے کے بعد وہ راستہ بھول گئے اور چرس پینے لگے جس سے وہ ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر متاثر ہوئے۔
اپنی سابقہ اہلیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ ان کی شادی 2011 میں ہوئی، ہم نو سے دس ماہ تک ساتھ رہے اور سب کچھ ٹھیک تھا، لیکن جب انہیں کامیابی ملی تو وہ گھر واپس نہیں آئے
یاد رہے کہ 2022 میں ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ شالنی کی شادی کے 11 سال بعد طلاق ہو گئی۔
0 تبصرے