پاکستان میں " ماں : کی غذائیت پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا،
اسلام آباد: پاکستان میں " ماں : کی غذائیت پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا، اس کا اعلان وفاقی وزارت قومی صحت خدمت اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ” ماں کی غذائیت پر قومی پالیسی " پر منعقدہ مکالمہ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے۔مکاملہ سے خطاب کرتے ہوئے ، ڈپٹی ڈائریکٹر نوزائیدہ بچوں کی صحت اور غذائیت ، ڈاکٹر فوزیہ حنیف نے کہا کہ پاکستان میں 41.7 فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں، 14.4 فیصد خواتین کا وزن کم ہے جبکہ 24 فیصد خواتین کا وزن زیادہ ہے۔ بلاشبہ ایسے سنگین اعداد و شمار ملک میں ماں کی غذائیت کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں، جنہیں اگر حل نہ کیا گیا تو قوم کو کم غذائیت والے بچوں کی نسل اور انسانی سرمایہ و اقتصادی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اجتماعی اور مربوط کوششوں کی اپیل کی تاکہ پاکستان کے کاسٹیڈ ملٹی سیکٹورل نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان 2023-2030 پر مبنی ایک جامع حکمت عملی تیار کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ نیوٹریشن انٹرنیشنل کے تیار کردہ کاسٹ آف ان ایکشن ٹول کے مطابق، پاکستان میں لڑکیوں اور خواتین میں خون کی کمی ملکی معیشت کو سالانہ 595 ملین امریکی ڈالر کا نقصان پہنچاتی ہے، جو کہ مجموعی قومی آمدنی کا 0.2% بنتا ہے۔ اگر ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا تو ہر سال لڑکیوں اور خواتین میں خون کی کمی کے 23.9 ملین نئے کیسز سامنے آ سکتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ مادری غذائیت پر سرمایہ کاری کرنا اور اس کے لیے فوری اقدامات اٹھانا ضروری اور اہم ہے۔۔نیوٹریشن انٹرنیشنل پاکستان کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان اللہ نے کہا، "دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے نیوٹریشن انٹرنیشنل پاکستانی حکومت کا ایک اہم اتحادی رہا ہے جو خواتین، نوجوان لڑکیوں اور بچوں کی غذائیت کی حالت کو بہتر بنا رہا ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "ہماری کوششیں ضروری مائیکرونیوٹریئنٹس کی سپلیمنٹیشن فراہم کرنے، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے فراہم کنندگان کی صلاحیت کو مضبوط کرنے اور مثبت حمل کے نتائج اور محفوظ پیدائشوں کے لیے معیاری دیکھ بھال کو یقینی بنانے پر مرکوز ہیں۔ نیوٹریشن انٹرنیشنل اس اعلامیہ کی مکمل حمایت کرتا ہے اور حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مشترکہ اعلامیہ کی توثیق پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے صوبائی صحت کے محکموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بشمول نیوٹریشن انٹرنیشنل، عالمی ادارہ صحت (WHO)، یونیسیف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور دیگر نے کی۔ اعلامیہ کا مقصد ‘پاکستان مادری غذائیت کی حکمت عملی 2022-27’ کے نفاذ میں تیزی لانے کا عزم ظاہر کرتا ہے، جس کے تحت حمل سے پہلے کی دیکھ بھال سے لے کر زچگی کے بعد کی دیکھ بھال تک ایک متحد مادری غذائیت پیکیج فراہم کیا جائے گا۔ اعلامیہ میں ماں کی غذائیت کو موجودہ صحت کی خدمات اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کے فریم ورک میں شامل کرنے، مادری غذائیت کے پروگراموں کے لیے عوامی فنڈنگ میں اضافہ کرنے اور ہنگامی حالات میں خواتین کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیاری اور ردعمل کے نظام کو مضبوط کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔ #
0 تبصرے