اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے این جی اوز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی حکومت نے ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کو فراہم کی جانے والی غیر ملکی فنڈنگ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کی ہدایات پر 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
وزیراعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ داخلہ، خارجہ امور، قانون، اقتصادی امور اور خزانہ کی وزارتوں کے سیکرٹریز ممبران ہوں گے۔
کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ بیرون ممالک سے ملنے والی رقم کو کس مقصد کے لیے استعمال کیا گیا، کمیٹی رقم کو شفاف بنانے کی تجویز دے گی، مشکوک رقم کو بلاک کرنے کی بھی سفارش کی جائے گی۔
0 تبصرے