صرف فلم انڈسٹری ہی نہیں بلکہ ہر شعبے میں خواتین کو جنسی ہراسان کيا جاتا ہے : ایکتا کپور

صرف فلم انڈسٹری ہی نہیں بلکہ ہر شعبے میں خواتین کو جنسی ہراسان کيا جاتا ہے : ایکتا کپور

صرف فلم انڈسٹری ہی نہیں بلکہ ہر شعبے میں خواتین کو  جنسی ہراسان کيا جاتا ہے : ایکتا کپور

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور ہدایتکارہ اور اداکارہ ایکتا کپور نے ملیالم فلم انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف فلم انڈسٹری ہی نہیں بلکہ ہر شعبے میں خواتین کا مسئلہ ہے۔ ایکتا کپور نے ممبئی میں فلم ’دی بکنگھم مرڈرز‘ کی ٹریل لانچ تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر ہدایت کار ہنسل مہتا، شریک پروڈیوسر شوبھا کپور اور کرینہ کپور بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کام کی جگہ پر جنسی طور پر ہراساں کرنا ایک اہم مسئلہ ہے جس پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ خواتین کو آگے آنا چاہیے اور ہر شعبے میں قیادت کرنی چاہیے، فورسز اور ایجنسیوں میں خواتین کی شرکت ضروری ہے۔ ایکتا کپور نے دو خواتین پروڈیوسروں کی جرائم کی کہانی پر مبنی فلم بنانے کے عمل کو سراہا اور اسے خواتین کے تحفظ اور بااختیار بنانے کی علامت قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنیوں اور دیگر اداروں کی اعلیٰ سطح پر خواتین کی ضرورت ہے تاکہ وہ خواتین کے لیے کام کرنے کی جگہ کو محفوظ بنا سکیں۔