سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کے معاملے پر عمران خان نے بڑا بیان دے دیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے بعد عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ صرف آرمی چیف کا نہیں پوری قوم کے لیے ضروری ہے۔ اداروں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، کرپٹ اور نااہل لوگوں کو اداروں پر بٹھایا جائے گا تو قوم تباہ ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش جیسی ٹیم نے پاکستان کو وائٹ واش کیا، اس سے بڑی شکست اور کیا ہوگی؟
انہوں نے کہا کہ آپ نے ایک تجویز چھوڑی ہے کہ محسن نقوی کی کیا اہلیت ہے، بڑے نے اپنا چیئرمین پی سی بی لگایا ہے جو کرپٹ اور ٹھگ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ محسن نقوی نے الیکشن اور گندم کا جھانسہ دیا، بڑے نے انہیں وزیر داخلہ اور پی سی بی کا چیئرمین بنایا، انہوں نے کرکٹ کی کشتی ڈبو دی، رمیز راجہ میرا مٹھ نہیں تھا، وہ پروفیشنل کرکٹر تھا جس نے انہیں چیئرمین بنایا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ چیف جسٹس نے نیب ترامیم کے حوالے سے اپیل کا فیصلہ ڈھائی ماہ کے لیے محفوظ کر رکھا ہے وہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مجھے سزا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ نیب پر فیصلہ سنائیں۔ چار، نواز شریف کے پانچ، زرداری اور ان کے فرنٹ مین کے نو ریفرنسز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کو اس لیے بند کیا ہے کہ اگر یونیورسٹی بند ہوئی تو القادر یونیورسٹی بند ہو جائے تو میرا کوئی نقصان نہ ہو۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے سیل میں اکیلا رکھا گیا ہے، میں تین ملاقاتوں کے علاوہ سیل میں اکیلا رہتا ہوں، میرا سیل تندور بن جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ سپریم کورٹ پر حملہ کر رہے ہیں، صرف سپریم کورٹ کی شناخت رہ گئی ہے اور اب سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔
0 تبصرے