کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سرجانی میں نیا صنعتی زون قائم کرے گا، ایک ہزار، 2ہزار گز کے 500 پلاٹس، نکاٹی، فباٹی کو ترجیح دی جائے گی، ڈی جی شجاعت حسین

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سرجانی میں نیا صنعتی زون قائم کرے گا، ایک ہزار، 2ہزار گز کے 500 پلاٹس، نکاٹی، فباٹی کو ترجیح دی جائے گی، ڈی جی شجاعت حسین

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سرجانی میں نیا صنعتی زون قائم کرے گا، ایک ہزار، 2ہزار گز کے 500 پلاٹس، نکاٹی، فباٹی کو ترجیح دی جائے گی، ڈی جی شجاعت حسین

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل سید شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سرجانی میں نیا صنعتی زون قائم کیا جائے گا جہاں نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) اور فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری (فباٹی) کو ترجیح دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان کی دعوت پر ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سینئر نائب صد شبیر اسماعیل، نائب صدر نعیم حیدر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر این کے آئی ڈی ایم سی یونس خمیسانی، عمران معیز خان، طارق رشید، محمود رنگون والا، سید صابر علی، عظیم علی، سید یاسر علی، اصغر حسین، سجاد وزیر، شاہد صابر، معین قادری ودیگر بھی شریک تھے۔

ڈی جی کے ڈی اے نے صنعتکاروں کو بتایا کہ سرجانی میں نئے صنعتی زون کے قیام کے لیے تقریباً 500 صنعتی پلاٹس رکھے گئے ہیں جہاں انفراسٹرکچر کا کام تیزی سے کیا جائے گا جس میں ایک ہزار اور 2 ہزار گز کے پلاٹ ہیں لہٰذا صنعتکار برادری کو سرمایہ کاری کے اس شاندار موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور ملکی معیشت کے استحکام میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان نے ڈی جی کے ڈی اے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سرجانی میں نئے صنعتی زون کے قیام کے اعلان کو سراہا اور اس حوالے سے نکاٹی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کی توجہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں بڑھتی تجاوزات کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے کی سڑکوں کے اطراف تجاوزات کی بھرمار ہے جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ صنعتی پلاٹ پر بننے والے تمام ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے ختم کیا جائے جبکہ کلک کے ذریعے سڑکوں کا کام اور ریڈ بس کے حوالے سے بھی پیش رفت پر ڈی جی کے ڈی اے سے تبادلہ خیال کیا گیا جس کے جواب میں ڈائریکٹر جنرل نے یہ یقین دہانی کروائی کہ گودرا اور صبا سینما کی سڑکوں تعمیرو مرمت کا کام کیا جائے گا۔