سندھ میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے ، تربیتی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری

سندھ میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے ، تربیتی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری

سندھ میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے ، تربیتی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے وفد کی ملاقات، صدر مملکت صدرآصف علی زرداری کا کهنا تها که سندھ میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے ، تربیتی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت صدرآصف علی زرداری کا سندھ کا کرکٹ ٹیلنٹ پروان چڑھانے کی ضرورت پر زور،

صدر مملکت صدرآصف علی زرداری کا کا کهنا تها سندھ کے نوجوانوں کو جدید کوچنگ اور رہنمائی کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے ، جدید کرکٹ اسٹیڈیمز کی تیاری کیلئے مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر غور کیا جائے ،

سندھ پریمیئر لیگ سندھ کا کرکٹ ٹیلنٹ اجاگر کرنے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، صدر مملکت کا صوبے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ایک جامع طویل المدتی روڈ میپ وضع کرنے کی ضرورت پر زور، کھیلوں اور کرکٹ لیگز کے انعقاد سے کھیلوں کی سیاحت ، معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، وفد نے صدر مملکت کو سندھ کا کرکٹ ٹیلنٹ فروغ دینے ، کرکٹ انفراسٹرکچر بہتر بنانے میں لیگ کے کردار بارے بتایا

وفد نے سندھ پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی، وفد کا کهنا تها نوجوان ٹیلنٹ کی تربیت کیلئے کراچی میں ایک ہائی پرفارمنس مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، وفد نے صدر مملکت کو سندھ پریمیئر لیگ کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا، صدر مملکت کی وفد کو سندھ میں کرکٹ کی حوصلہ افزائی ، فروغ کے لیے تعاون کی یقین دہانی،

صدر مملکت صدرآصف علی زرداری کا کهنا تها سندھ حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو سندھ میں کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے کیلئے معاونت کا کہوں گا، بعد ازاں ، سندھ پریمیئر لیگ کے وفد نے صدر مملکت کو ایس پی ایل کی شرٹ بھی پیش کی