میں چاہتا ہوں ہر ضلع میں چھوٹے چھوٹے صنعتی اسٹیٹ قائم ہوں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

میں چاہتا ہوں ہر ضلع میں چھوٹے چھوٹے صنعتی اسٹیٹ قائم ہوں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

میں چاہتا ہوں ہر ضلع میں چھوٹے چھوٹے صنعتی اسٹیٹ قائم ہوں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی (ایس ای زیڈ اے) کے بورڈ کا جلاس, اجلاس میں سیکریٹری توانائی مصدق خان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی، سیکریٹری خازانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، سیکریٹری زراعت رفیق برڑو اور دیگر ممبران شریک
سید مراد علی شاہ کا کهنا تها که سندھ حکومت نے ایس ای زیڈ اے انویسٹمینٹ ڈپارٹمینٹ کے تحت قائم کی ہے، سندھ میں 9 اسپیشل اکنامک زون نوٹیفائی ہوچکے ہیں، اتھارٹی کا مقصد سرمایہ کاری کو لانا اور سرمایہ کاروں کو سہولیات مہیا کرنا ہے ایس ای زیڈ اے کو کچھ پروفیشنلز بھرتی کر کے اتھارٹی کو مزید مؤثر بنائیں،
ایس ای زیڈ اے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سرمایہ کاری کیلئے کام کرے، میں چاہتا ہوں ہر ضلع میں چھوٹے چھوٹے صنعتی اسٹیٹ قائم ہوں، ہر ضلع میں صنعتی زون کے قائم ہونے سے روزگار ہوگا اور خوشحالی آئے گی، انڈسٹریز ڈپارٹمینٹ، انویسٹمینٹ ڈپارٹمینٹ اور اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی اپنی تجاویز دیں