جینیفر لوپیز نے شادی کے دو سال بعد طلاق کے لیے درخواست دائر کی
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز نے شادی کے دو سال بعد اداکار نیب ایفلیک سے طلاق کے لیے عدالت سے رابطہ کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جینیفر لوپیز نے لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں کی شادی جولائی 2022 میں لاس ویگاس میں ہوئی تھی۔
جینیفر اور ایفلیک کا جوڑا 2000 کی دہائی میں "بینیفر" کے نام سے جانا جاتا تھا۔
0 تبصرے