مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے وفد کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ سے ملاقات

مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے وفد کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ سے ملاقات

مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے وفد کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے وفد نے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ کی سربراہی میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ سے ملاقات کی وفد میں صدر کراچی ڈویژن سردار محمد سہیل اور ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری میرپور خاص نوشابہ ناز شامل تھیں ملاقات کے موقع پر سندھ کے نوجوانوں کو درپیش مسائل، تعلیمی اداروں میں طلباءکے مسائل اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفد نے سندھ کے نوجوانوں کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے تجاویز بھی پیش کی گئیں اور تعلیمی اداروں میں طلباءکو درپیش مشکلات کے حل پر زور دیا اس موقع پر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ ہم سندھ کے نوجوانوں کے مسائل حل کروانے کےلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد مہنگائی کے سبب وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے دور ہو تے جا رہے ہیں جبکہ تعلیم یافتہ ملازمتوں کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ سندھ کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو کالجز اور یونیورسٹی لیول پر حکومت کی جانب سے زیادہ سے زیادہ اسکالر شپس دی جائیں تا کہ ہمارے نوجوان پڑھ لکھ کر اپنا اور ملک کا نام روشن کر سکیں انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایف ہر پلیٹ فارم پر یوتھ کے لئے آواز بلند کر رہی ہے تا کہ ان کے مسائل حل ہو سکیں اور ان کے لئے تعلیم و روز گار کا حصول آسان ہو سکے ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے ایم ایس ایف کے وفد کی تجاویز کو سراہاتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی ترقی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے جبکہ سندھ کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں تا کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں.