شاہ عبداللطیف بھٹائی رح دنیا کے وہ صوفی بزرگ ہیں جنہوں نے پورے عالم کو محبت، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے: فیصل کریم کنڈی

شاہ عبداللطیف بھٹائی رح دنیا کے وہ صوفی بزرگ ہیں جنہوں نے پورے عالم کو محبت، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے: فیصل کریم کنڈی

شاہ عبداللطیف بھٹائی رح دنیا کے وہ صوفی بزرگ ہیں جنہوں نے پورے عالم کو محبت، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے: فیصل کریم کنڈی

مڻياري: گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رح دنیا کے وہ صوفی بزرگ ہیں جنہوں نے پورے عالم کو محبت، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے، سندھ وہ دھرتی ہے جس نے امن کا پیغام دیا ہے، اس قسم کے محبت سے سرشار میلے اس ملک میں امن و امان کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رح کے 281 ویں عرس مبارک کے موقع پر مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی اس سال تیرہ آگست کو گورنر ہاؤس خیبرپختونخواہ میں ایک کانفرنس منعقد کی اور خوشحال خان خٹک اور علامہ اقبال کی شخصیت پر ایک سیمینار منعقد کیا، میں سندھ حکومت اور صوبائی وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ کا شکرگذار ہوں جنہوں نے مجھے یہاں مدعو کرکے عزت افزائی کی، میں خیبرپختونخواہ عوام کی طرف سے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تو پاکستان بہتری اور ترقی کی طرف گامزن ہوگا مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ یہاں ہر کوئی یہ کہتا ہوا نظر آتا ہے کہ مجھے دوسرے سے زیادہ پتہ ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے فارم 45 اور 47 حکومت کے بابت ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں کھاؤں تو حلال دوسرا کھائے تو حرام، خیبرپختونخواہ میں الیکشن صحیح تھے باقی صوبوں میں غلط ہوئے یہ کیسا افسانہ ہے، مولانا فضل الرحمان کے خلاف باتیں کرنے والے آج اس کے در کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات تاریخ کا ایک بدترین واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی کے گورنر سے اختلافات کے سوال پر گورنر نے کہا کہ میں ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا، میں شام کو جب تھک جاتا ہوں تو ان کے کامیڈی ٹاک شوز دیکھنا شروع کردیتا ہوں اور تھوڑا بہت کھل کھلا دیتا ہوں۔قبل ازیں انہوں نے صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ درگاہ کے احاطے میں شاہ کا راگ بھی سنا۔