اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے آئی ٹی شازہ فاطمہ نے پاکستانی نوجوانوں کو ملازمت کے حوالے سے خوشخبری سنا دی۔
یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شازہ فاطمہ نے کہا کہ موجودہ دور میں زندگی کے ہر شعبے میں آئی ٹی کا کردار ہے، پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مبنی ہے، ملکی ترقی کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی آئی ٹی سیکٹر میں تربیت پر توجہ دے رہی ہے، ڈیجیٹل سکلز کو سپورٹ کرنے کے لیے بجٹ میں بڑی رقم رکھی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کوریا کے ساتھ مل کر پہلا آئی ٹی پارک بنا رہے ہیں جس سے روزگار کے 10 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔
شازہ فاطمہ نے کہا کہ ملک بھر میں ای ایمپلائمنٹ سینٹرز کھولے جارہے ہیں، رواں سال 250 ای ایمپلائمنٹ سینٹرز کھولے جائیں گے۔
0 تبصرے