بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے تمام میئرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ملک میں تعینات تمام ڈپٹی کمشنرز اور میئرز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق کئی ڈپٹی کمشنر موجودہ صورتحال میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے گریزاں تھے۔
مقامی میڈیا کے مطابق فیلڈ ایڈمنسٹریشن سے دستبرداری کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز نے پہلے ہی اعلیٰ حکام سے بات کی تھی جس کے نتیجے میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت نے بنگلہ دیش کے تمام 12 سٹی کارپوریشنوں کے میئرز کو ہٹا دیا ہے جن میں 1,873 مقامی حکومت کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
حکومت نے برطرف میئرز کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے ایڈمنسٹریٹر بھی مقرر کیے ہیں۔
بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطرف میئرز کو عوامی لیگ کی حمایت حاصل تھی اور وہ 5 اگست کو حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اپنے دفاتر میں واپس نہیں آئے تھے۔
مقامی میڈیا کے مطابق برطرف کیے گئے 12 میں سے 9 میئرز مفرور ہیں، مقامی حکومتی عہدیداروں کی عدم موجودگی کے باعث روز مرہ کے معاملات خراب ہو رہے تھے، جس کی وجہ سے انہیں برطرف کیا گیا۔
0 تبصرے