ارشد ندیم کے لیے اعلان کردہ انعامی رقم پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
پیرس (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی انعامی رقم پر 20 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ارشد ندیم واپڈا میں گریڈ 18 کے ملازم اور انکم ٹیکس فائلر ہیں، کھلاڑی کو ملنے والی انعامی رقم پر انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 156 کے تحت 20 فیصد ٹیکس لگے گا۔
حکام کے مطابق کرکٹرز سمیت تمام کھلاڑیوں کی انعامی رقم سے بیس فیصد کٹوتی کی جاتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے پاس ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس معاف کرنے کا اختیار نہیں، انعامی رقم چھوٹ یا چھوٹ کا اختیار وفاقی کابینہ کے پاس ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ارشد ندیم کے لیے اب تک اعلان کردہ رقم 30 کروڑ روپے ہے جس پر 6 کروڑ روپے ٹیکس عائد ہے۔
0 تبصرے