سندھ کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے حکومتی سر پرستی کی ضرورت ہے: یاسر عدیل شیخ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے دو رکنی وفد نے پریذیڈینٹ یاسر عدیل شیخ کی سربراہی میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان سے ملاقات کی وفد میںایم ایس ایف کراچی ڈویژن کے پریذیڈینٹ سردار محمد سہیل بھی شامل تھے اس موقع پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے پریذیڈینٹ یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے اگر انہیں تعلیم ،روزگار اور ہنر مند بنانے کے لئے خصوصی سہولیات اور مراعات فراہم کی جائیں تو وہ نہ صرف اپنا بلکہ ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر قیادت نوجوانوں کو امپاور کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے جبکہ سندھ کے نوجوانوں کے لئے بھی فوری مختلف پروگرامز منعقد کروانے کے لئے کوششیں جاری ہیں یاسر عدیل شیخ نے کہاکہ ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری کی شرح میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ پاکستان میں یوتھ کی آبادی 76 فیصد ہے جس میں سے بڑی تعداد بے روز گارہونے کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہوتی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے طلبا کیلئے خصوصی پیکیجز کے ذریعے ان کی مایوسی اور بے چینی کو دور کیا جا سکے گا اس موقع پرایم ایس ایف کراچی ڈویژن کے پریذیڈینٹ سردار محمد سہیل نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سے سندھ کے نوجوانوںکو تعلیم او ر روز گار کے مواقع میسر آسکیں گے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سر مایہ ہیں ان کی تعمیر اور ترقی سے ملک کی خوشحالی وابستہ ہے اگر ہم نوجوانوں کی بہبود پر خصوصی توجہ دیں تو مستقبل میں پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کر سکے گا اس موقع پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ سندھ کے طلباءکے لئے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی جانب سے جلد پیکجز کا اعلان کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سندھ کے طلباءکیلئے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر لیپ ٹاپ،اسکالرزشپ پروگرام، آسان روزگار وقرض پروگرام اور اسپورٹس کے پروگرام منعقد کی جا رہے ہیں جس سے سندھ کے نوجوان نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ معیشت کی بہتری اور اسپورٹس سرگرمیوں میں بھی اپنا لوہا منوا سکیں گے رانا مشہود احمد خان نے ایم ایس ایف کی قیادت کو طلباءکو موبلائز کرنے کی ہدایت کی.
0 تبصرے