حکومت کے ایس ایم ای فنانسنگ کےلئے رسک کوریج اسکیم کا خیر مقدم کرتے ہیں: ولی اللہ خان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت کے ایس ایم ای فنانسنگ کےلئے رسک کوریج اسکیم کا خیرمقدم کرتے ہیں یہ بات ایس ایم ای فاﺅنڈیشن کے چیئرمین ولی اللہ خان حکومت کی جانب سے SME سیکٹر کے لئے کئے جانے والے اقدام کو سہراتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام ایس ایم ای سیکٹر کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا جس سے ملکی معیشت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور اس اسکیم کے تحت ایس ایم ایز کو مالیاتی معاونت فراہم کرکے ان کی ترقی اور استحکام ممکن ہو سکے گا جس سے معیشت پر مثبت اثر پڑے گا ولی اللہ خان نے کہا کہ ایس ایم ای فاو نڈیشن حکومت اور مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر اس سکیم کی کامیابی کے لئے پرعزم ہے تا کہ پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ مراعات فراہم کرے تا کہ وہ معیشت کی بہتری میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں ولی اللہ خان نے کہاکہ تاجر برادری حکومت کے ساتھ ملکر معیشت کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے مضبوط معاشی پالیسیوں سے ایس ایم ای سیکٹر مزید بہتر طریقے سے کام کر سکے گا انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر ملکی معیشت مین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اگر حکومت اس سیکٹر کو خصوصی مراعات فراہم کرے تو ملک میں نئی صنعتیں لگیں گی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ولی اللہ خان نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) پاکستان کی معیشت کے سب سے بڑے اور اہم ترین شعبے میں سے ایک ہے جو معاشرے کے کمزور طبقات کے معیار زندگی کو بہتر بنا کر قومی ترقی کی حکمت عملیوں، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سماجی ہم آہنگی کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ زراعت کے بعد ایس ایم ای سیکٹر پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا محنت کش شعبہ ہے جو زراعت کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کےلئے 90 فیصد تک ملازمتیں فراہم کرتا ہے اس سیکٹر کی ترقی سے ملک کی ترقی جڑی ہوئی ہے.
0 تبصرے