پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے یاسر عدیل شیخ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے دو رکنی وفد نے MSF سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ کی سربراہی میں وفاقی وزیر ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شیزہ فاطمہ خواجہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد میں کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل بھی شامل تھے ایم ایس ایف کے وفد نے وفاقی وزیر سے ملاقات کے موقع پررسندھ کے نوجوانوں کیلئے آئی ٹی کورسز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پرمسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہاکہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آئی ٹی مصنوعات پر عائد ٹیکسز ختم کرکے شعبے کو ترقی کی جانب گامز ن کیا جا سکتا ہے کیونکہ موجودہ صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی ہے جبکہ ملکی معیشت کو مستحکم بنا نے میں بھی آئی ٹی کا شعبہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے یاسر عدیل شیخ نے کہاکہ گزشتہ دو سالوں کے درمیان پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ4 بلین ڈالرز جبکہ پاکستان کے پڑوسی ملک کی آئی ٹی ایکسپورٹ 200 بلین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 76 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو صلاحیتوں کے لحاظ سے مالا مال ہے اگر حکومت انہیں امپاور کرنے کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں تو ہماری یوتھ دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکتی ہے یاسر عدیل شیخ نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر پر کام کر کے ملک کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جبکہ اس سیکٹر کی ترقی سے ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا اس موقع پر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی کے صدرسردار محمد سہیل نے کہا کہ نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم بی بی سندھ کے نوجوانوں کے لئے خصوصی پیکجز کا اعلان کریں تا کہ سندھ کے نوجوان بھی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ملاقات کے موقع پروفاقی وزیر ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ سندھ کے طلباءکے لئے وزارت آئی ٹی کی جانب سے جلد پیکجز کا اعلان کیا جائے گا جس سے نوجوانوں کو آئی ٹی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ، نواز شریف کی ہدایت پر جلد سندھ کے طالبعلموں کے بڑے گروپ سے ملاقات کریں گے کیونکہ حکومت نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے علاوہ تعلیم اور روزگار کی فراہمی کے لئے بھی بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور ہمارا مشن پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانا ہے جس کے لئے میاں محمد نواز شریف کے ویژن پر کام کیا جا ر ہا ہے شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ایم ایس ایف کی قیادت طلباءکو موبلائز کرے کیونکہ(ن) لیگ نے ہمیشہ معیشت کی ترقی کے لئے کام کیا ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں اس لئے ہم ہر سیکٹر پر توجہ دے رہے ہیں جس سے معیشت مستحکم ہو اور پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط معیشت کے ساتھ ایشیئن ٹائیگر بن کر ابھر سکے ملاقات کے موقع پر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے وفاقی وزیر ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شیزہ فاطمہ خواجہ کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا.
0 تبصرے