کھیلوں کی تعلیم کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے،جلال الدین مہر

کھیلوں کی تعلیم کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے،جلال الدین مہر

کھیلوں کی تعلیم کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے،جلال الدین مہر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ٹی کے کوچنگ ایسوسی ایشن نے سندھ تائیکوانڈو کی زیر نگرانی سرٹیفائیڈ کوچنگ کورس اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔ جس میں سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ سمیت مختلف شہروں سے 75 سے زائد شرکائ شامل ہوئے۔۔۔پروگرام کا مقصد سندھ بھر میں تائیکوانڈو پریکٹیشنرز کے درمیان کوچنگ کی مہارتوں کو بڑھانا اور جدید تکنیکوں کو فروغ دینا تھا۔۔مہمان خصوصی سیکرٹری اسپورٹس سندھ جلال الدین مہرنے کہا کہ یہ سیمینار بلاشبہ کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔۔ صوبے میں کھیلوں کی تعلیم کو فروغ دینا ترجیح ہے۔۔۔سیمینارنے نہ صرف کوچنگ کی مہارتوں کو بڑھایا بلکہ مختلف لوگوں کے درمیان ہم آہنگی کو بھی فروغ دیا۔۔۔ سیمینار میں سیکرٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت،سیکرٹری اسکائوٹ سید اختر میر۔۔صدر سندھ تائیکوانڈو کامران قمر قریشی، اسماعیل، ہاجرہ نواب و دیگر کی شرکت۔۔ سیمینار کا اختتام شرکامیں تقسیم اسناد کی تقریب کے ساتھ ہوا۔۔۔ ۔ہیڈ کوچ سندھ تائیکوانڈو مسٹر اشفاق احمد، ہیڈ کوچ ٹی کے فصیح الدین اور ہیڈ ریفری سندھ تائیکوانڈو مسٹر خرم رشید خان۔۔۔ ثاقب اکرام، سیکریٹری ٹی کے نور احمد وائس چیئرمین ٹی کے جاوید خالد اسکول چئیرمن و دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔ محمّد فراز عثمان صدر تائیکوانڈو کراچی نے کہا کراچی اور سندھ کی ترقی کے لیے اس طرح کے سیمینارز اور کورسز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔۔