متاثرہ خواتین کومستحکم کرنے کے لیے مستقبل میں اسکل ڈولپمنٹ مکینزم بنانا ہے: شاہینہ شیر علی
حیدرآباد: صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے کہا کہ آج کے دورے کا مقصد دارالامان میں موجود متاثرہ خواتین سے ملاقات کر کے انکے مسائل سن کر ان کا تدارک کرنا اورمتاثرہ خواتین کومستحکم کرنے کے لیے مستقبل میں اسکل ڈولپمنٹ مکینزم بنانا ہے- اس موقع پر صوبائی وزیرنے وومن کمپلنٹ سیل کا دورہ کیا اورمبینہ طور پر جنسی زیادتی کا شکار خاتون کے متعلق وومین کمپلنٹ سیل کی انچارج قرة العین شاہ اور متاثرہ خاتون کے والدین نے صوبائی وزیر کوتفصیلات سے آگاہ کیا- اس موقع پر صوبائی وزیر نے معاملے کی انکوائری کر کے متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے -انہوں نے مزید کہا کہ جنسی زیادتی اور جنسی تشددکے خاتمے کے لیے مجرموں کو سزائیں دینا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے جرائم کی حوصلہ شکنی ہو- صوبائی وزیر نے آج دارالامان حیدرآباد میں دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو مستحکم کرنے کے لیے بہت جلد سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (اسٹیوٹا) کے مشترکہ تعاون سے جیل میں قیدی اور دارالاما ن کی متاثرہ خواتین کے لیئے مستقبل میں اسکل ڈولپمنٹ مکینزم بنانے جارہے ہیں جس کے تحت ہم ان متاثرہ خواتین کو تربیتی ورکشاپس اور ٹریننگ کرواکرانہیں بااختیاربناسکیں گے- صوبائی وزیر نے کہا کہ اسٹیوٹاکے مشترکہ تعاون سے سندھ کے تمام اضلاع میں موجود دارالامان کا دورہ کرنے کے بعد وہاں مقیم خواتین کی اسکل ڈوولپمیٹ کے لیے ایم او یو سائن کرینگے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ دارالامان میں موجود خواتین کو قانونی معاونت فراہم کی جائیگی۔اس موقع پر ڈائریکٹردارالامان خالدہ سومرو نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیف ہاﺅس میں متاثرہ خواتین کو 72 گھنٹے کے لیے رکھا جاتاہے پھرمقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جاتاہے جس کے بعد عدالت کے احکامات پر 3 ماہ کے لیے انہیں دارالامان میں رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو خواتین سلائی ،کاسمیٹکس اور بیوٹیفیکیشن میں دلچسپی رکھتی ہیں تو انہیں وہ ہنربھی سکھائیں جاتے ہیں اورخواتین کی اسکل ڈولپمنٹ کے لیئے مزیدمنصوبے ترتیب دیئے جارہے ہیں - انہوں نے مزید بتایا کہ آج کل ڈیجیٹل ماڈرن دور ہے اس حساب سے بھی خواتین کو مختلف ایپلیکشن پر تربیت دی جارہی ہے -ڈائریکٹر دارالامان نے مزید بتایا کہ اسٹیوٹا سے پہلے ہم نے سماجی تنظیم روزان کے ساتھ وومین اسکل ڈولپمنٹ پر کام کیا ہے۔ڈیجیٹل دور میں موبائیل ریپئرنگ کے کورس بھی کروائے جائیں گے اورمعاشرے کی ترجیحات کہ مطابق خواتین کو تربیتی ورکشاپس اور ٹریننگ کروائی جائے گی تاکہ وہ جب یہاں سے نکل کر باہر جائیں تو متعلقہ مارکیٹس میں خود اعتمادی حاصل کر سکیں۔ ددورے کے دوران ریجنل ڈائریکٹر اسٹیوٹا منظور علی چانڈیو نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ دو دن قبل دارالامان انتظامیہ سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں طے ہوا ہے کے سندھ میں موجود دارالامان میں اسٹیوٹا کی طرف سے شارٹ کوسز کروائے جائے گے اورمنجنگ ڈائریکٹر کی ہدایت پر آج حیدرآباد کے دارالامان کا دوروہ کیاہے اور دریافت کیاکہ کن کورسز کی کی زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین کے لیئے شارٹ کورسز میں موبائیل ریپئرنگ, آئی ٹی, بیوٹیفیکیشن کورس, ٹیلرنگ اینڈ ڈریس میکنگ شامل ہیں جبکہ تین ماہ کے دوران ہم نے خواتین کی دلچسپی کے بنیاد پر کورسز متعارف کروائے گے۔اس موقع پر دورے کے دوران ڈائریکٹر عاشق کلہوڑو ، انچارج وومین کمپلینٹ سیل سیدہ قرت العین شاہ،ریشما تھیبو و دیگرموجود تھے- بعد ازاں صوبائی وزیر ترقی نسواںشاہینہ شیر علی نے وومین سینٹرل جیل حیدرآ باد میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا جو پاکستان لیگل یونائیٹڈ سوسائٹی پلس اور وومین ڈولپمنٹ کے تعاون سے متعارف کروایا گیا ہے-اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ جیل میں کسی بھی خاتون کو لیگل سپورٹ کی ضرورت ہوگی تو ہم فراہم کریں گے۔افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر وومین ڈولپمنٹ کے ساتھ ڈی آئی جی جیل خانہ جات سید منور علی شاہ،سماجی تنظیم پاکستان لیگل یونائیٹیڈ سوسائٹی کی ایگزیکیوٹوو ڈائریکٹر رضیہ پٹیل ودیگرموجود تھے- ہ آ نمبر ( )
0 تبصرے