ایف آئی اے کی استدعا مسترد، عدالت نے رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور دیگر ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹیکنیکل رپورٹ مل گئی ہے، تمام ملزمان ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔
پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ رؤف حسن اور دیگر کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا ہے، رؤف حسن کی طبیعت ٹھیک نہیں۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے رؤف حسن کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جب کہ پی ای سی اے ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا۔
0 تبصرے