سی پیک پاکستان کی معاشی خوشحالی کاسبب ہوگا،اس پروجیکٹ کے لیے پاکستان کو ماحول کو سازگار ، پرامن اور محفوظ بنانا ہوگا تاکہ سرمایہ کاری آسکے،چینی قونصل جنرل
سی پیک پاکستان کی معاشی خوشحالی کاسبب ہوگا،اس پروجیکٹ کے لیے پاکستان کو ماحول کو سازگار ، پرامن اور محفوظ بنانا ہوگا تاکہ سرمایہ کاری آسکے،چینی قونصل جنرل
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی معاشی خوشحالی کاسبب ہوگا،اس پروجیکٹ کے لیے پاکستان کو ماحول کو سازگار ، پرامن اور محفوظ بنانا ہوگا تاکہ سرمایہ کاری آسکے،ہم بلوچستان کے عوام کے معاشی استحکام اور خوشحالی کے لیے کام کر رہے ہیں،اس لیے وہاں کی سیاسی جماعتوں کو بھی ہم امن قائم کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے، پاکستان اور چین کے درمیان دیرپا تعلقات ہیں ،دونوں ممالک نے بین الاقوامی سطح پردہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں،کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے ماورائے عدالت قتل پر افسوس ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کلب کے پروگرام دی میٹ دی پریس سے خطاب اور عہدیداروں و دینئرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔چینی قونصل جنرل نے کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں کراچی پریس کلب کا دورہ کیا۔کراچی پریس کلب پاکستان کا نمایاںپریس کلب ہے ۔پاک چائنہ دوستی کو اجاگر کرنے پرہم کراچی پریس کلب کے کام کو سراہتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاک چائنہ مثبت تعلقات بین الاقوامی سطح پربھی تبدیلی کاباعث ہے۔دونوں ممالک تمام پہلوؤں پرتبالہ خیال کرتے رہتے ہیں۔پاک چائنہ تعلقات دیرپا تعلقات ہیں۔پاک چائنہ تعلقات بین الاقوامی سطح پرغیرجانبدارنہ ہیں۔دونوں ممالک نے بین الاقوامی سطح پردہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اورچائنہ نے مشترکہ طور پرسی پیک لانچ کرنے کااعلان کیاتھا۔سی پیک پاکستان کی خوشحالی کا منصوبہ ہے ۔اس منصوبے سے پاکستان سوشل اکنامک ڈیولپمنٹ کرے گا۔سی پیک ریجنل ایریا کو جوڑنے کا سبب ہوگا۔انفرااسٹرکچرکارپوریشن سی پیک کی پہلی ترجیح ہے۔سی پیک پر پاکستان اور چین ملک کر کام کرینگے ۔اس منصوبے کی کامیابی کے لیے دونوں اطراف کا میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے۔گوادر پورٹ ریجن کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کریگا۔ہم پاکستان کی انڈسٹری کو سپورٹ کرتے ہیں۔چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان کے حالات بہتر ہونگے۔ہمیں مستقبل میں بھی مل کر کام کرنا ہے۔پاکستان کی جانب سے پاکستان میں موجود چائنیز کو سیکورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اورچائنہ نے مل کردہشت گردی کے خلاف اقدامات کیے ہیں،دہشت گردی کے خاتمے سے ہی پاک چائنہ تعلقات پروان چڑھے ہیں،سیکنڈ فیز میں گوادر اور سی پیک کے لیے پاکستان سیکورٹی کو یقینی بنائے کیونکہ بین الاقوامی رابطے کے لیے یہ اہم بندرگاہ ہے۔سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پرائیویٹ کمپنیوں کو زیادہ انوالو کر رہے ہیں۔ پاکستانی حکومت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ پرائیویٹ کمپنیوں کو زبردستی نہیں لا سکتے ۔اس پروجیکٹ کے لیے پاکستان کو ماحول کو سازگار ، پرامن اور محفوظ بنانا ہوگاتاکہ سرمایہ کاری آسکے۔یانگ یونڈونگ نے کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام کے معاشی استحکام اور خوشحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔اس لیے وہاں کی سیاسی جماعتوں کو بھی ہم امن قائم کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ بلوچستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ دھابے جی اکنامک زون اہم پروجیکٹس ہیں۔خنجراب پاس کے حوالے سے دو طرفہ مسائل ہیں ۔ دونوں طرف تاجروں کے مسائل ہیں ۔دونوں ممالک مل بیٹھ کر مسائل کو حل کرنے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔خنجراب پاس سی پیک کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں۔کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے قتل پر افسوس ہے۔انہوںنے کہا کہ ہم آزادانہ طور پر پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں۔چین نے بیماریوں کے تدراک اورایگری کلچرل میں پاکستان کاساتھ دیاہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں ۔چین پاکستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کے تیار ہے ۔انہوںنے کہا کہ چین ہر شعبے میں ترقی کررہا ہے ۔ہم اعلیٰ معیار کی مصنوعات پر یقین رکھتے ہیں اور اس کی طرف گامزن ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان سے درآمدات اور برآمدات کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کریںگے ۔گزشتہ سال 200 ملین ڈالر پاکستان سے درآمد کیا ہے۔قبل ازیں چینی قونصل جنرل نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اور کلب کے عہدیداروں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر گورننگ باڈی کے ارکان شازیہ حسن ،مونا صدیقی ،نور محمد کلہوڑو ،شعیب احمد،رانا جاوید ،کے یو جے دستور کے صدر حامد الرحمن ،عامر خان ،ذوالفقار راجپر ،رفعت سعید ،صلاح الدین سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔صدر کراچی پریس کلب سعید احمد سربازی نے چینی قونصل جنرل کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اکنامی کو سپورٹ کرنے پر ہم چین کے مشکور ہیں۔چین سے ہمارے بردارانہ تعلقات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ۔امید ہے کہ چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان کے حالات بدلیںگے ۔سیکرٹری پریس کلب شعیب احمد نے کہا کہ1950 سے پاک چائنہ دوستی ہے۔ چائنہ نے ہمیشہ پاکستان کو سپورٹ کیا ہے۔ہم قونصل جنرل کے مشکور ہیں جنوں نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا۔کراچی پریس کلب چائنیز قونصلیٹ سے ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنا چاہتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ بہت سے ممالک کے قونصل جنرل ہم سے رابطے میں ہیں جو جلد کراچی پریس کلب کا دورہ کریںگے۔
0 تبصرے