حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد جماعت اسلامی نے حکمت عملی تبدیل کر لی، تین مقامات پر دھرنوں کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے سڑکوں کی بندش اور گرفتاریوں کے بعد جماعت اسلامی نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے تین مقامات پر دھرنوں کا اعلان کردیا۔
جماعت اسلامی کے دھرنے اور تحریک انصاف کے احتجاج کی کال پر ریڈ زون اور راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پولیس نے مختلف مقامات سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو گرفتار کیا ہے تاہم اب جماعت اسلامی نے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔
جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی نے تین مقامات پر دھرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مری روڈ راولپنڈی، زیرو پوائنٹ اسلام آباد چورنگی نمبر 26 پر دھرنا دیا جائے گا، جبکہ زیرو پوائنٹ اسلام آباد پر دھرنے کی قیادت حافظ نیئر رحمان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت ہے کہ جہاں کوئی مسئلہ ہوگا وہاں دھرنا دیا جائے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک بجلی کے بلوں اور تنخواہوں پر ٹیکس ختم نہیں کیا جاتا دھرنا جاری رہے گا۔
0 تبصرے