وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے بجلی پیٹرول وغیرہ کی بڑھتی قیمتوں کو عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط کا نتیجہ قرار دیے ديا

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے بجلی پیٹرول وغیرہ کی بڑھتی قیمتوں کو عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط کا نتیجہ قرار دیے ديا

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے بجلی پیٹرول وغیرہ کی بڑھتی قیمتوں کو عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط کا نتیجہ قرار دیے ديا

کراچی: وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے بجلی پیٹرول وغیرہ کی بڑھتی قیمتوں کو عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ حکومت کےاقدامات سے ہونے والی بہتری آئندہ برس ہمیں آئی ایم ایف پروگرام سے باہر لے آئے گی اور اس کے فوائد بھی ہمیں حاصل ہوں گے۔ پاکستان کی پینسٹھ فیصد پر مشتمل نوجوانوں کی شرح خدا کی رحمت بھی اور چیلنج بھی ہے۔ دنیا بھر میں نرسنگ عملے کی شدید ضرورت ہے صرف عرب ممالک میں سالانہ ایک لاکھ سے زائد نرسنگ عملےکی ضرورت ہے جس میں سے ہم بہ مشکل تیس ہزار بھیج پاتے ہیں آئندہ برس ہم اس تعداد کو ساٹھ سے ستر ہزار تک پہنچا دیں گے ۔ سالانہ دس سے پندرہ لاکھ نوجوانوں کو تربیت دے کر باہر بھیجنے کا پروگرام ہے انہوں نے یہ باتیں ڈاؤ یونیورسٹی کے دورے کے موقع پہ آراگ آڈیٹوریم میں فیکلٹی اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔قبل ازیں رانا مشہود احمد خان کا ڈاؤ یونیورسٹی بابائے اردو روڈ کیمپس پہنچنے پر وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین اور پرووائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا حسن، رجسٹرار اشعر آفاق، پرنسپل ڈاؤ میڈیکل کالج پروفیسر صبا سہیل، ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈائریکٹر اسپورٹس جاویدمیمن، کوآرڈینیٹر پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام مدیحہ اسلم ، فہد شفیق کوآرڈینیٹر پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام سندھ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی ، فوکل پرسن گرین یوتھ موومنٹ کلب ، پرنسپل ڈاؤ کالج آف فارمیسی پروفیسر سنبل شمیم ، پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے منیجر فرحان خان اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ طارق شاہد شریک تھے۔ رانا مشہود نے ڈاؤ یونیورسٹی میں قائم یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر کا معائنہ بھی کیا۔رانا مشہود احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیت یافتہ نوجوانوں کو بیرونِ ملک ملازمت کی صورت میں حکومت کاغذی کارروائی اور دیگر اخراجات کےلئے فی نوجوان دس لاکھ روپے بلا سود قر ضہ بھی دے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبا دنیا بھر میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ مایوسی کے اندھیروں میں ہمارے تعلیمی ادارے ہماری امید اور ڈھارس ہیں۔ ہمارے اساتذہ بھی ہمارے عوام کی طرح انہی مسائل کا شکار ہیں لیکن آپ اپنے مسائل حل کرنے کے ساتھ ملک کا مستقبل بھی سنوار رہے ہیں۔آپ پاکستان کی امید ہیں جو لوگ کہتے ہیں پاکستان کا مستقبل مخدوش ہے انہیں ہم کہتے ہیں کہ ہمارےاساتذہ اور ان طلبا کو دیکھیں آپ کو مستقبل روشن نظر آئے گا ڈاؤ یونیورسٹی جیسے اداروں کو مشعلِ راہ بننا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے لئے ''لیپ ٹاپ فار آل اسکیم'' کے تحت بلا سود قرض پر ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی مالیت کا لیپ ٹاپ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں کے انکیوبیشن سینٹرز کے ذریعے گزشتہ برس سو آئیڈیاز میں سےستر منتخب ہوئےان میں سے چالیس پیٹنٹ ہونے جا رہے ہیں۔ پاکستان کوقائداعظم کے ویژن کے تحت پھر سے خوشحال بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ حکومت اسپورٹس کے شعبےمیں بھی نوجوانوں کو آگے لانا چاہتی ہےاس جانب بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ملک میں دس اسپورٹس اکیڈمیز بنائی جا رہی ہیں جبکہ ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بد قسمتی سے ماحولیاتی تبدیلی کے باعث موسم کی شدت کے مسائل سے دو چار ہے۔اس موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا حصہ 0.001ہے۔جن ممالک کی وجہ سے ہم موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہو رہے ہیں انہیں سمجھانے کی ضرورت ہے اور یہ شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ اس معاملے کو ہمیں دنیا کے سامنے اٹھانا ہوگا۔ شجرکاری کر کے گرین یوتھ موومنٹ کو آگے بڑھانا ہو گااس ضمن میں نیشنل والینٹئر پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہےجس کے تحت تحت ایک لاکھ بچے بچیوں کو ڈزایسٹر مینجمنٹ کی ٹریننگ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت کے باعث گرمی میں اضافے سمیت سیلابی ریلے اور زلزلے آ رہے ہیں۔بلوچستان میں سیلابی ریلوں کی تباہی روکنے کے لئے رین ہارویسٹنگ کی طرف جا رہے ہیں۔ قبل ازیں ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر صباء سہیل نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں کہا کہ چئیر مین یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کی آمد طلبا کی حوصلہ افزائی میں انکی دلچسپی کا اظہار ہے۔۔یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر کے ڈاؤ یونیورسٹی کے مینیجر فرحان خان نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے بعد نوجوان طلبا کو 253 ملین روپے کی اسکالر شپس دی جا چکی ہیں جبکہ ڈاؤ اسکل ڈیولپمنٹ سینٹرز کے تحت نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے مختلف کورسز کرائے جارہے ہیں جبکہ انگریزی سکھانے کے لئے آئیلٹس وغیرہ کے کورسز بھی کرائے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان بیرون ملک جا کر زبان کے حوالے سے مشکلات کا شکار نہ ہوں۔گرین یوتھ موومنٹ کی فوکل پرسن اور ڈاؤ کالج آف فارمیسی کی پرنسپل پروفیسر سنبل شمیم نے کہا کہ یونیورسٹی کے دس کالجز میں 300 سےزائد گرین یوتھ ممبرز موجود ہیں ۔جو آگاہی ورکس ،کمیونٹی سروس، فلڈ ریلیف سمیت شجرکاری کے مختلف پروگرام جاری ہیں۔پروگرام کے آخر میں ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے رانا مشہود خان کوروایتی اجرک سندھی ٹوپی پہنائی اور شیلڈ بھی دی۔ بعد ازاں وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود احمد خان نے ڈاؤ میڈیکل کالج کے اناٹومی بلاک کے سامنے پودا لگایا۔…