وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بنون امن جرگہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بنون امن جرگہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بنون امن جرگہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے

پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بنون امن جرگہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے مطالبات کو ایپکس کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا اور اجلاس میں بنون واقعے پر کمیشن کے قیام کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے امن جرگہ کے ارکان نے نشاندہی کی کہ آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ آپریشن آپریشن نہیں بلکہ حکمت عملی ہے۔ واضح رہے کہ بنون امن جرگہ کے ارکان نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی تھی۔ دوسری جانب جرگے کے ارکان نے ایپکس کمیٹی کے فیصلے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔