ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کا نتیجہ نہیں تھا۔عدالت
نیروبی (ویب ڈیسک) کینیا کی ہائی کورٹ نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے دیا۔
کینیا کی ہائی کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کے فیصلے میں قتل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے دیا۔
عدالت نے ارشد شریف کے اہل خانہ کو 2 کروڑ 17 لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کا نتیجہ نہیں تھا۔
اس کے علاوہ عدالت نے فائرنگ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی فوجداری کارروائی کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست میں حکومتی اداروں کے ناموں کو ذمہ داری سے بری نہیں کیا جا سکتا۔
دوسری جانب ارشد شریف کی بیوہ نے کینیا کی عدالت کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ارشد شریف کو کینیا میں انصاف ملا لیکن پاکستان میں ابھی تک انصاف نہیں مل سکا۔
یاد رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو پولیس نے کینیا کے شہر نیروبی میں ماگاڈی ہائی وے پر ارشد شریف کو سر میں گولی ماری تھی۔
0 تبصرے