کنزرویٹو پارٹی کی 14 سالہ حکمرانی کا خاتمہ، سٹارمر برطانیہ کے وزیر اعظم بن گئے
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم Keir Starmer نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کر لی ہے۔
برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ وہ اب شاہی محل سے واپس آچکے ہیں اور انہوں نے ملک میں حکومت بنانے کے لیے کنگ چارلس کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ملک کے عوام نے تبدیلی اور جدت کے لیے فیصلہ کن ووٹ دیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے، ہم ایک بار پھر برطانیہ کو رہنما ملک بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی حکومت ہر شہری کے ساتھ عزت سے پیش آئے گی، آپ جس پارٹی سے بھی ہوں، حکومت سب کے لیے کام کرے گی۔
0 تبصرے