خوشخبری، چینی کمپنی نے پاکستان کے لیے بڑا اعلان کر دیا

خوشخبری، چینی کمپنی نے پاکستان کے لیے بڑا اعلان کر دیا

خوشخبری، چینی کمپنی نے پاکستان کے لیے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چائنا انرجی انجینئرنگ کارپوریشن نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا، کمپنی کے ایم ڈی کا کہنا ہے کہ فنانشل کلوز کے لیے حکومت سے بات چیت جاری ہے۔ چائنہ انرجی انجینئرنگ کارپوریشن کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا منصوبہ سامنے آگیا اس حوالے سے ایم ڈی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین ہائیڈرو، جدید توانائی، ٹرانسمیشن لائن منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔ چائنہ انرجی کے ایم ڈی وانگ ہواوا نے کہا کہ 700 میگا واٹ کے آزاد پٹن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی لاگت 1.5 بلین ڈالر ہے اور حکومت کے ساتھ مالیاتی بندش کے لیے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1.96 بلین ڈالر کا ڈرائی بینک ہائیڈرو پراجیکٹ جلد آپریشنل ہو جائے گا، چائنہ انرجی کمپنی پاکستان میں 13 ارب ڈالر سے زائد کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جبکہ اس کی 16 ذیلی کمیٹیاں بھی پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف منصوبوں سے پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد مقامی کارکنوں کو روزگار ملا ہے۔