جے ڈی سی کی جانب سے عید الاضحی کے مقدس موقع پر مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے اجتماعی قربانی کا اہتمام کيا گيا
کراچی( وسیم قریشی ) جے ڈی سی کی جانب سے عید الاضحی کے مقدس موقع پر مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے اجتماعی قربانی کا اہتمام گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عید قرباں کے موقع پر کیا گیا اس فلاحی تنظیم کے روح رواں ظفر عباس کی نگرانی میں عوام اور مخیر حضرات کے بھرپور تعاون سے یہ سلسلہ جاری ہے قربانی کا گوشت مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں ظفر عباس کا کہنا ہے کہ ہماری تنظیم کا مقصد معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقے کی مدد کرنا ہے عید الاضحی کا موقع ہمیں قربانی اور اخوت کا درس دیتا ہے بیرون ممالک کے لوگوں بھی دل کھول کر اس فلاحی کام میں حصہ ڈالتے ہیں جے ڈی سی مستحق خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچانے میں کامیاب رہی ہم نے ایک چھوٹی سی کوشش کی ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقے کی مدد کی جا سکے انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے بھی جے ڈی سی کے اقدام کو سہراہا اس موقع پر اداکار بہروز سبزواری، فیصل قریشی، علی شیخانی، عرفان علی ، مولانہ جمیل آزاد، قاضی نورانی، اداکار پرویز صدیقی، ذاکرمستانہ، ریحان ہاشمی، اور دیگر شخصیات موجود تھیں
0 تبصرے