مخلوط حکومت نے ناکام بجٹ پیش کرکے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا: شیخ امتیاز حسین
کراچی(اسٹاف رپورٹر )مخلوط حکومت نے ناکام بجٹ پیش کرکے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا یہ بات پریذیڈینٹ پاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹی کلچر فورم شیخ امتیاز حسین نے حالیہ بجٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ پر اضافی ٹیکس عائد کر کے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے کیونکہ ایکسپورٹ ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کا واحد ذریعہ ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ معیشت کا پہیہ چلانے کےلئے حکومت کا پہلا بجٹ ناکام ہوگی کیونکہ تاجر برادری بجٹ 2024 کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے کیونکہ بجٹ میںتاجروں کورئیل اسٹیٹ سمیت دیگر سیکٹرز میں کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا جبکہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے شعبوں کو بھی بجٹ میں نظر انداز کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ سے عوام کو ریلیف ملنے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا صنعتکاروں اور تاجروں کی مشاورت کے بغیر ایسی معاشی پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں جس سے ملک بحرانوں سے نکلنے کے بجائے مزید مشکلات کا شکار ہو جا ئے گا شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ یہی نہیں بلکہ حالیہ بجٹ میںٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے کے بجائے بیورو کیسی کے ہاتھ مضبوط کر دیئے گئے جس سے ٹیکس فائلرز پر مزید ٹیکسز کا بوجھ آجائے گاانہوں نے کہا کہ ایسی ناقص معاشی پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں جس سے صنعتکار اپنا کاروبار ،صنعتیں اور فیکٹریاں دوسرے ممالک منتقل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جبکہ موجودہ دور میں تاجر دوست پالیسیاں متعارف کروانے کی ضرورت ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ حکومت کو بجٹ بنانے کےلئے ماہرین معاشیات اور تاجر برادری کی تجاویزات کوبھی زیر غور لانا چاہئے کیونکہ تاجر براد ری ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں صرفVAT ٹیکس وصول کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں ہزاروں اقسام کے ٹیکس عوام سے لئے جاتے ہیں اس کے با وجود بھی ملک بحرانوں کا شکار ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ ایف بی آر تاجر برادری کوہراساں کر کے جبری ٹیکس وصول کرتی ہے جو سراسر نا انصافی ہے یہی وجہ ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں ہو رہا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت صرف ایک قسم کا ٹیکس عوام سے لے تو تاجر از خود ٹیکس دینے کےلئے ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کو ملکر اقدامات کرنے ہوں گے تا کہ پاکستان ترقی یافتہ بن کر دنیا کے نقشے پر ابھر سکے.
0 تبصرے