پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ماہِ رواں کی اہم کاروائیاں، نئی بھرتی کے دوڑ ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ، اگلہ مرحلہ ڈرائیونگ ٹیسٹ
راولپنڈی؛ پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات کاروائیاں کرتے ھوۓ۔ ماہِ رواں میں 19 ایف آئی آر کا اندراج کرایا۔ M4 رائفل 02 عدد پسٹل ، معہ 17 روند برآمد کیۓ۔ 19 مجرم اشتہاری ، 09 عدالتی مفرور گرفتار کیۓ، دوران سفر 41 پریشان حال مسافروں کی مدد کی گئی۔ کانسٹیبل ، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کی نئی بھرتی کا دوڑ ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کیا گیا۔ جسں میں 625 امیدوار کامیاب ہوۓ۔ بھرتی کا اگلہ مرحلہ ڈرائیونگ ٹیسٹ 10 جون کو منعقد کیا جاۓ گا۔ بھرتی کیلیۓ آنے والے امیدواروں کیلیۓ روشن ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر راشد علی الہادی دسترخوان کے چیئرمین طاہر عباس کے تعاون سے ٹھنڈے مشروبات کی سبیلیں لگائی گئی۔ جس پر پٹرولنگ پولیس کے افسران اور امیدواروں نے خوشی کے اظہار کیساتھ شکریہ ادا کیا۔
0 تبصرے