امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کی وجہ آئی ایم ایف کی شرط ہے، انور مقصود

امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کی وجہ آئی ایم ایف کی شرط ہے، انور مقصود

امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کی وجہ آئی ایم ایف کی شرط ہے، انور مقصود

لاہور (ویب ڈیسک) لیجنڈ مصنف، کامیڈین اور میزبان انور مقصود بھی امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر غمزدہ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انور مقصود نے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ڈیبیو کرنے والی امریکی ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ انور مقصود نے قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کی وجوہات مجبوری اور حالات کو قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انور مقصود سے سوال کیا گیا کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ پاکستان امریکہ سے ہارا ہے، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم مجبوری میں ہاری ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ ہے۔ ادا کرنا ہے، لیکن ابھی تک وصول نہیں ہوا۔" شاید یہ حالت ہو کہ ہم امریکہ سے ہار گئے تو قرضہ دیں گے، ورنہ کوئی اور وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔