صارم برنی امریکی حکومت کی شکایت پر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

صارم برنی امریکی حکومت کی شکایت پر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

صارم برنی امریکی حکومت کی شکایت پر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک) سماجی رہنما صارم برنی انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ صارم برنی کو امریکا سے کراچی واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ صارم برنی کو امریکی حکومت کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صارم برنی کچھ عرصے سے امریکا میں موجود تھے اور ان کے خلاف انسانی اسمگلنگ کی شکایات پر ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری بھی کی جارہی تھی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق جن بچوں کو بظاہر لاوارث قرار دیا گیا تھا اور صارم برنی کا کہنا تھا کہ ان کے ٹرسٹ سے باہر کچھ لوگوں نے بچے چھوڑے تھے وہ امریکا میں مقیم بے اولاد جوڑوں کو دے دیے گئے تھے لیکن جب اس معاملے کی چھان بین کی گئی تو پتہ چلا کچھ لوگ یہاں کے لوگوں کی مدد سے اپنے بچوں کو امریکہ بھیجنا چاہتے تھے۔ حکام کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے 25 سے 26 بچوں کی اطلاع دی گئی تھی جب کہ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ 16 سے 17 بچوں کو امریکا اسمگل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی دورے کے دوران صارم برنی کی امریکی حکام کی جانب سے کڑی نگرانی کی گئی اور جب صارم برنی پاکستان روانہ ہوئے تو ایف آئی اے حکام کو اس کی اطلاع دی گئی اور انہیں کراچی پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ صارم برنی کا تبادلہ ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے صدر کے طور پر کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمے کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف جو انکوائری چل رہی ہے اسے ایف آئی آر میں منتقل کر کے انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہو چکا ہے