اے آئی سے بہت مدد ملے گی لیکن شرط یہ ہے کہ اس کا مثبت استعمال کیا جائے: بل گیٹس

اے آئی سے بہت مدد ملے گی لیکن شرط یہ ہے کہ اس کا مثبت استعمال کیا جائے: بل گیٹس

اے آئی سے بہت مدد ملے گی لیکن شرط یہ ہے کہ اس کا مثبت استعمال کیا جائے: بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس طویل عرصے سے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے زبردست حامی رہے ہیں۔ لیکن AI ٹیکنالوجی میں تمام تر ترقیوں کے باوجود، ٹیکنالوجی کے حوالے سے بہت سے خدشات ہیں۔ ایک انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں آسانی پیدا کرے گی تاہم اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ اس نئی ٹیکنالوجی کو نیک نیتی کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ خارجہ امور کے ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی نے اب موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے، اے آئی ہمیں مختلف سائنسی موضوعات پر ماڈل تیار کرنے میں مدد دے گا اور مواد کو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار بل گیٹس اے آئی کو ٹیکنالوجی کی ترقی قرار دے چکے ہیں، انہوں نے یہ پیش گوئی بھی کی تھی کہ ڈیڑھ سال کے اندر اے آئی چیٹ بوٹس بچوں کو پڑھنے لکھنے میں مدد دے گا۔